Daily Roshni News

حضرت آصف بن برخیاؒ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ملکہ ”بلقیس”کا تختِ شاہی جو کہ اَسّی گز لمبا اور چالیس گز چوڑا تھا، سونے چاندی اور طرح طرح کے جواہرات اور موتیوں سے آراستہ تھا، یمن سے ملک شام میں سلیمان علیہ السلام کے ایک اُمتی آصف بن برخیا نے اسم اللہ ذات کی برکت سے پلک جھپکنے سے بھی کم وقت میں حاضر کر دیا

قرآن مجید میں مذکور یہ واقعہ اولیاء اللہ کی شان پر روشن دلیل ہے

نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کے ولیوں کی شان اور مرتبہ و مقام کا ادراک ہر کس و ناکس کے بس میں کہاں؟

مولانا رومی علیہ الرحمۃ نے مثنوی شریف میں اولیاء اللہ کے مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے بڑی وضاحت کے ساتھ تحریر فرمایا ہے کہ

جملہ عالم زیں سبب گمراہ شد 

 کم کسے ز ابدال حق آگاہ شد

تمام دنیا اس وجہ سے گمراہ ہو گئی

 کہ خدا کے اولیاء سے بہت کم لوگ آگاہ ہوئے

اولیاء را ہمچوخود پنداشتند 

 ہمسری با انبیاء برداشتند

لوگوں نے اولیاء کو اپنے جیسا سمجھ لیا

 اور انبیاء کے ساتھ برابری کر بیٹھے

ایں ندانستند ایشاں از عمیٰ

 ہست فرقے درمیاں بے انتہا

ان لوگوں نے اپنے اندھے پن کے سبب یہ نہیں جانا کہ عوام اور اولیاء کے درمیان بے انتہا فرق ہے..

Loading