Daily Roshni News

حکومتی انکار کے بعد ذاتی خرچے پر آسٹریلیا جانیوالی بہنوں نے پاکستان کا نام روشن کردیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 اپریل 2024ء ) حکومت کی جانب سے فنڈز جاری کرنے سے انکار کے بعد ذاتی خرچے پر آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کھیلنے جانے والی 2 پاکستانی بہنوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملبورن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 17 ایونٹ کی سیڈ 2 مہوش علی نے فائنل میں ین یی لی کو جان توڑ مقابلے کے بعد 38 منٹ میں 2-3 سے قابو کرکے پاکستان کو ٹائٹل دلوا دیا۔

گرلز انڈر 13 ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ اور مہوش علی کی چھوٹی بہن ماہ نور علی نے ٹاپ سیڈ ایملی سینئر کو شکست دے کر اپ سیٹ فتح حاصل کی۔ ماہ نور نے فائنل میں 20 منٹ کی تگ ودو کے بعد 0-3 کی فتح کے ساتھ سے ٹائٹل پر قبضہ جمایا، ان کی سب سے چھوٹی بہن سحرش علی کو کوارٹر فائنل میں ایمیلی سینئر نے 37 منٹ کی سخت تگ و دو کے بعد 2-3 سے ہرا دیا تھا۔                

Loading