حکومتی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن مالی مشکلات سے دوچار ہے۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس ادا نہ کرنے والی فیڈریشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا دشوار ہے، پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ درکار ہیں ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر اور ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین گیمزکے علاوہ کوالیفائی کرنے کی صورت میں ورلڈکپ میں بھی ٹیم نے شرکت کرنا ہے جب کہ اولمپک کوالیفائیرز میں شرکت بھی شیڈول میں شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ان ایونٹس کے لیے 30 سے 35 کروڑ روپے ایک سال میں درکار ہیں ، پی ایچ ایف کو ایک سال کے لیے مجموعی طور پر کم از کم 45 کروڑ روپے اکٹھے کرنا ہے۔