Daily Roshni News

حکومت آزاد کشمیر ہوش کے ناخن لے۔جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین اور عوام پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔حافظ مظہر اقبال نعیمی

حکومت آزاد کشمیر ہوش کے ناخن لے۔جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین اور عوام پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔حافظ مظہر اقبال نعیمی

ھیلسنکی/فنلینڈ (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی )ھیلسنکی/فنلینڈ میں ایک ھنگامی اجلاس ہوا جس میں حاضرین نے کہا کہ ہم سب کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ غیر مشروط طور پر کھڑے ہیں۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تو جموں کشمیر ڈائسپورہ اُسی آواز کو دُنیا کی سب سے بڑی یورپین پارلیمنٹ اور ھیومین رائٹس کے افس کے سامنے جاکر ظلم کرنے والوں کے چہروں سے نقاب اتاریں گے ۔اور شرکائے اجلاس نے مزید کہا کہ پُرامن احتجاج عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ طاقت کا استعمال کیا گیا تو اعلانِ جنگ سمجھا جائے گا۔ یورپ کے ہر ائیر پورٹ پر حکمران ٹولے کا اسی طرح استقبال کیا جائے گا جس طرح وہ وھاں اپنے عوام کے ساتھ سلوک کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار فنلینڈ کے شہر ھیلسنکی میں جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی حمایت میں جموں کشمیر ڈائسپورہ کمیونٹی کے زیر اہتمام اجلاس سے فنلینڈ میں آباد کشمیریوں کے سینئر قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ اس میٹنگ میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے قائدین نے شرکت کی۔

Loading