Daily Roshni News

حکومت نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری سمیت نئے مقدمات کا امکان ظاہر کردیا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ ڈائیلاگ کا راستہ اب ممکن نہیں رہا، اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف غداری سمیت نئے مقدمات قائم ہوں گے۔

 رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر مقدمہ بن سکتا ہے، سیاسی کشیدگی بڑھنے میں کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، سیاسی کشیدگی بڑھ چکی ہے۔

سینیئر ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی دوسری جماعتوں کا نام و نشان مٹانا چاہتے ہیں اور اس معاملے کو آخری حد تک لے جانا چاہتے ہیں، انہوں نے تین سال ن لیگ کا نام و نشان مٹانے کی کوشش کی مگر ناکام ہوئے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جمہوری جماعتوں نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا، حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش پر دوسری طرف سے کوئی رسپانس نہیں ہے۔ اسد قیصر مذاکرات کی بات کریں گے تو اگلے دن اپنی پارٹی سے فارغ کر دیے جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور گورنر خیبرپختونخوا کو باہر پھینکنے کی بات کریں گے تو علی امین گنڈا پور کو بھی باہر پھینکا جا سکتا ہے۔

Loading