Daily Roshni News

خادم حسین مرحوم کی سالانہ برسی کی تقریب

See

خادم حسین مرحوم کی سالانہ برسی کی تقریب

۔16جون کو منہاج القرآن دی ہیگ میں منعقد ہو گی۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے قدیم رہائشی خادم حسین (سونار)دو سال قبل رضائے الہی سے انتقال کر گئے۔مرحوم کی ہر سال باقاعدگی سے برسی منائی جاتی ہے۔ اس سال مرحوم خادم حسین کی دوسری برسی16جون 2023بروز جمعہ شام سات سے نو بجے تک منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی۔ مذکورہ برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے کمیونٹی کے خواتین و حضرات کو دعوت عام دی جاتی ہے۔ برسی کی تقریب کے انعقاد کے لئے مرحوم کے صاحبزادے اور فیملی کے دیگر افراد انتظام و انصرام میں مصروف عمل ہیں۔ متذکرہ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر سے کی جائے گی۔ ادارہ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل مرحوم خادم حسین کے لئے دعاگو ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت بخشش فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین ثمہ آمین۔


 

Loading