Daily Roshni News

خاموش

خاموش

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اگر آپ بارش میں بھیگتے نہیں ھیں

اگر آپ پرانی غزلیں نہیں سنتے

اگر آپ چودھویں رات کے مکمل چاند کے دیوانے نہیں

 اگر آپ کو سردیوں کی لمبی راتوں اور گرمیوں کی طویل دوپہروں میں ناول پڑھنا وقت کا ضیاع لگتا ھے

اگر آپ شام ڈھلے بے اختیار دعا نہیں مانگتے

اگر آپ کوئی مصرعہ زیرِ لب نہیں گنگناتے

اگر آپ کھل کر نہیں ھنستے

اگر آپ کو زرد پھولوں سے الفت نہیں

اگر آپ کے دل کو  تتلیاں نہیں بھاتیں

اگر آپ شعر و شاعری نہیں پڑھتے

اگر آپ کو کوئل کا کوکنا پسند نہیں

اگر آپ کو گیلی ریت پہ ننگے پاؤں چلنا پسند نہیں

اگر صحرا آپ کو اپنی طرف نہیں کھینچتا

تو ہم مل تو سکتے ہیں لیکن اچھے دوست نہیں بن سکتے

اگر آپ اردو ادب نہیں پڑھتے

 اگر آپ بانسری اور ریل کی سیٹی نہیں سنتے

اگر آپ کو ریلوے اسٹیشن پہ بوریت ہوتی ھے

اگر آپ کو عجائب گھر دیکھنے کا شوق نہیں ھے

 اگر آپ کو کھانے سے عشق نہیں ھے

اگر آپ کو خط لکھنا پسند نہیں

اگر آپ کو پتلی تماشہ دیکھنا وقت کا ضیاع لگتا ھے

اگر آپ کو سخت سردی میں ٹھنڈی ھوا پسند نہیں

اگر آپ کو خزاں کا موسم پسند نہیں

اگر آپ کو سیزن دیکھنے میں دلچسپی نہیں

اگر آپ بلا وجہ اداس نہیں ھوتے

اگر آپ کو خوشی میں رونا نہیں آتا

 تو میں اور آپ کبھی دوست نہیں بن سکتے

اگر آپ کولڈ کافی چاکلیٹ فلیور پی نہیں سکتے

اگر آپکو آئسکریم دھند بھری رات میں کھانا الجھن میں ڈال سکتی ھے

اگر آپ کو چائے پینا زہر لگتا ھے

تو میں اور آپ اِک منٹ بھی بات نہیں کر سکتے۔

#خاموش

Loading