Daily Roshni News

خاموشی ایک ایسا لفظ ہے جو اپنے اندر بڑی معنویت اور گہرائی رکھتا ہے۔

خاموشی ایک ایسا لفظ ہے جو اپنے اندر بڑی معنویت اور گہرائی رکھتا ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خاموشی ایک ایسا لفظ ہے جو اپنے اندر بڑی معنویت اور گہرائی رکھتا ہے۔ یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ خاموشی ایک لفظ نہیں بلکہ ایک موضوع اور ایک عنوان ہے جس پر بہت کچھ لکھا اور کہا جاسکتا ہے ۔ خاموشی بذات خود ایک زبان ہے ۔ انگریزی میں ایک کہاوت ہے کہ

speech is silver but silence is gold

بولنا اگر چاندی ہے تو خاموشی سونا۔

کہتے ہیں کہ شور لہروں کی عادت ہوتی ہے ۔ تو خاموشی چٹان کی طاقت ۔ خاموشی بہتر ہوتی ہے اس ہزاروں الفاظ کے بولنے سے جوبغیر سوچے سمجھے بولا جائے ۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بے وقوف آدمی جب تک خاموش رہتا ہے اس کا شمار عقلمندوں میں ہوتا ہے ۔ خاموشی دو فریقوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہیں ہونے دیتی ۔ خاموشی وہ کیفیت ہے جو دو آدمیوں کے مابین شکوک وشبہات کے امکانات ختم کر دیتی ہے ۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ خاموشی بہت ہی طاقتوراور موثر جواب ہے ۔

ویسے بھی یہ ضروری نہیں کہ اپنے جزبات ہمشہ ہی الفاظ کے قالب میں ڈھال کرادا کئے جائیں ۔

خاموشی آپس میں تفرقہ پیدا کرنے سے روکتی ہے ، بد گمانی کو دور کرتی ہے ، خاموشی خود ایک زبان ہے جو بغیر کچھ کہے ہوئے بہت کچھ سمجھا دیتی ہے ، خاموشی صبر کا مظہر ہے ، مضبوط قوت ارادی کی علامت ہے

خاموشی بہادروں کی پہچان ہے ، خا موشی سنجیدگی اور متانت کا جوہر ہے ۔ داناؤں نے بہت کم بولنے کو حکمت قرار دیا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر جگہ خاموشی ہی اختیار کی جائے ۔

بے وجہ کسی بات پر ہم کچھ نہیں کہتے

جب بولنا لازم ہو تو چپ نہیں رہتے

خاموشی کے ذریعہ انسان اپنے کام کو مستحکم بنا سکتا ہے، خاموشی سے انسان اپنے کام میں لگن اور ہمت پیدا کر سکتا ہے ۔ غلطی ہو جانے پر خاموشی اختیار کرنا غلطی کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے جس پر سامنے والے کا غصہ تو ایسے ہی ختم ہوجاتا ہے ۔ خاموشی اختیار کرنے سے انسان کو قلبی سکون حاصل ہوتا ہے ۔ اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ زبان کو جب بھی بولنے کے لئے استعمال بہت ہی سوچ سمجھ کر کیا جائے ۔ بولنے سے پہلے یہ سوچنا ضروری ہے کہ ” میں جو بولنے جا رہا ہوں اس سے کوئی غلط فہمی تو نہیں بڑھے گی ، کہیں کوئی فساد توبرپا نہیں ہوگا ، کسی کے جزبات کو ٹھیس تو نہیں پہنچے گی ، کسی کا وقار تو مجروح نہیں ہوگا ، کسی کے رشتے میں دراڑ تو پیدا نہیں ہوگی ۔ گویا کہ خاموشی اختیار کرنے سے ہم بہت ساری پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں

Loading