خاموشی صاحب فقر کا باطنی زیور ہے۔۔‼️
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خاموشی عبادت کی چابی ہے
خاموشی مکانِ جنت ہے
خاموشی اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے
خاموشی شیطان سے حفاظت کا قلعہ ہے
سکوت خیر البشر ہے
سکوت سنتِ انبیا ؑ ہے
سکوت نارِ جہنم سے نجات کا ذریعہ ہے
سکوت قربِ ربانی ہے
سکوت استغراقِ نورِ توحید ہے
لائقِ سکوت و خاموشی وہ ہے
جو ہر وقت مشاہدہ حضور میں غرق رہے۔
ایسے صاحبِ سکوت کو ساکنِ لاہوت کہتے ہیں۔
خاموشی مومن کا تاج ہے۔۔۔۔
جو خاموش رہا وہ سلامت رہا اور نجات پا گیا۔
خاموشی قربِ الٰہی ہے
خاموشی انیس الرحمان ہے
خاموشی قلب کا اللہ سے گفتگو کرنا ہے
خاموشی علوم کو زندہ کرتی ہے۔۔۔۔
خاموشی خیر ہے
خاموشی شیطان کے شر کے خلاف حصار ہے
خاموشی حکمت ہے
خاموشی قلب کی پاکیزگی ہے
خاموشی نفس کی موت ہے
خاموشی قلب کی حیات ہے
خاموشی روح کی سلامتی ہے
خاموشی ہدایت کا نور ہے
خاموشی ایمان کا ثمرہ ہے
خاموشی مخلوق سے نجات ہے
جب طالبِ مولیٰ کو اپنے مرشد کریم کی مہربانیاور عنایت سے باطن میں دیدارِ الٰہی اور کلامِ الٰہی نصیب ہو جا تا ہے تو پھر اسے صرف اللہ سے کلام کرنے میں ہی آسودگی نصیب ہوتی ہے
لہٰذا وہ ظاہری خاموشی اختیار کرتا ہے
وصال و معرفتِ الٰہی کی وجہ سے اس کی ظاہر کی زبان بند ہو جاتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ حق اللہ ھو۔۔۔🌷
![]()

