Daily Roshni News

خصوصی کلام

بُھلا پاؤں کہاں ایسا دسمبر
درِ اقدس پہ جو گذرا دسمبر

وہ صحنِ مسجدِ نبوی کا گوشہ
نچھاور اس پہ وہ ہوتا دسمبر

تھی ہر جانب مرے بارانِ رحمت
عجب ہی رنگ سے برسا دسمبر

ہؤا سیراب تشنہ دل، جہاں تھا
حرم کا صحن اور بھیگا دسمبر

بنا مانگے مرا کاسہ بھرا تھا
سخی اس سال تھا کتنا دسمبر

معطر تھا مدینے کی ہوا سے
عبیر و عود سے مہکا دسمبر

حرم کے سائے میں گذرے جو میرا
اے مالک پھر کبھی وہ لا دسمبر
رابعہ بتول

Loading