Daily Roshni News

خواب تعبیر اور مشورہ۔۔۔  تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی۔۔۔قسط نمبر1

خواب تعبیر اور مشورہ

تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ خواب تعبیر اور مشورہ۔۔۔  تحریر۔۔۔حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی)حضرت محمد ﷺ

 روحیل احمد ، بہاولنگر ۔ خواب میں حضرت یعقوب کے زمانہ میں جنگ کا سماں دیکھا۔ آپ کی زیارت نہیں ہوئی لیکن احساس ہے کہ حضرت یعقوب کا زمانہ ہے اور وہ اپنے لشکر کو جنگ کا حکم دے رہے ہیں۔ پچاس گھڑ سوار آلات جنگ سے لیس اونچے پہاڑوں کی طرف روانہ ہوئے جن کے پیچھے میں پیدل چلنے نے لگا۔ جلد ہی وہ وہ لشکر نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ پہاڑوں میں گھنے جنگلات ہیں۔ ایک پہاڑی کی اوٹ میں اللہ کے فرستادہ بندے پیغامبر نظر آئے۔ سلام دعا کے بعد فرمایا ، حضرت محمد کی طرف جانے کا راستہ آگے ہے، وہاں اندھیرا ہونے کی وجہ سے پیغامبر ایک ٹارچ دیتے ہیں کہ ساتھ لے جاؤ جس کی روشنی میں چلنا شروع کر دیتا ہوں ۔ پہاڑوں میں ایک چھوٹا کمرا نظر آیا جس میں دیے جیسی پیلی روشنی نظر آئی ، اندر سے ایک شخص آکر میرا ہاتھ پکڑ کر نبی پاک کے کمرے میں لے گیا۔ تعبیر : الحمد لله خواب سعید اور مبارک ہے۔ رسول اللہ پر درود و سلام کی برکت سے یہ سعادت ملتی ہے ۔ نماز کی پابندی کریں ۔سورتوں کا ترجمہ یاد کر لیں ۔

صدقہ شمع ناز اختر ، سرگودھا۔ دیکھا کہ ایک بھینس نلکے سے پانی پینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن پانی نہیں پی سکی۔ میں نے یہ دیکھ کر ناکا کھولا جس سے بھینس نے سیر ہو کر پانی پیا۔ پانی پینے کے بعد بھینس آدمی بن گئی۔ اس آدمی نے ہاتھ اٹھا کر مجھے دعا دی اور چلا گیا۔ اتنے میں اللہ کا ایک بندہ اور ایک عورت آئی تو اس بندہ نے عورت کو سو روپے دے کر مجھ سے کہا کہ اللہ نے یہ تمہارے نام کا صدقہ جاری کر دیا ہے ۔ تعبیر: جو کچھ آپ نے دیکھا ہے یہی خواب کی تعبیر ہے۔

بچہ کے کپڑے میلے ہیں

محمد صلاح الدین، اورنگی۔ مراقبہ ہال کی مسجد کے باہر کافی لوگ موجود ہیں۔ ایک بچہ کے کپڑے میلے ہیں۔ اس نے کسی صاحب سے کچھ پوچھا تو انہوں نے توجہ سے بچہ کی باتیں سن کر اسے گود میں اٹھایا اور قریب ایک کمرے میں موجود بزرگ سے ملانے لے گئے۔ میں بھی ان کے ساتھ کمرے میں آگیا۔

 تعبیر خواب اچھا ہے ۔ اسباق میں مزید پابندی اور ایک سو ہونے کی ضرورت ہے ۔ ماشاء اللہ خط پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہے کہ آپ ۔ کے اندر روحانی علوم سیکھنے کی صلاحیت ہے ۔ پاکی ناپاکی چلتے پھرتے ہر حال میں یا حی یا قیوم شمار کئے بغیر پڑھیں ۔ رات کو سونے سے پہلے صاف ستھرے کپڑے پہن کر دو نفل ادا کریں اور اس کے بعد سباق پڑھیں ، یک سوئی کے ساتھ مراقبہ کریں۔ مراقبہ کے بعد یا اللہ یا رحمن یا رحیم پڑھتے پڑھتے سو جائیں۔

سید حسنین ، تعبیر: ادھر ادھر کے بکھرے ہوئے خیالات کی خواب میں عکاسی کی گئی ہے۔ اس قسم کے خواب اس وقت نظر آتے ہیں جب ذہن یک سونہیں ہوتا ۔ وضو کا اہتمام کیجئے اور چلتے پھرتے یا حی یا قیوم کا ورد کریں ۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو صلوٰۃ قائم کرنے = کی توفیق عطا فرمائے اور ذہنی یک سوئی کے ساتھ اللہ و تعالیٰ کے حضور حاضری نصیب ہو ، آمین ۔

بچہ کی لاش

اشفاق طارق ، پشاور ۔ راستہ میں ایک بچہ کی لاش پڑی ہے جس پر مکھیاں اور سرخ بھڑیں جمع ہیں ۔ وہاں سے گزرتا ہوں تو سرخ بھڑیں میرے ہاتھوں پر کاٹتی – ہیں جس سے شدید درد ہوتا ہے۔ میں فورا دم کر کے ہاتھوں کو دیکھتا ہوں ، در دختم ہو گیا ہے اور آنکھ کھل گئی۔ تعبیر: مناسب ہے کہ آپ ڈاکٹر سے اپنا ٹیسٹ کرائیں۔ cholesterol زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔

در بار رسالت محبوب احمد ، لیہ ۔ خواب میں ایک بزرگ کی زیارت ہوئی لیکن سرا پا واضح نہیں ۔ بزرگ پہلے کھڑے نظر آئے پھر کرسی پر بیٹھے دیکھا۔ عرض کرتا ہوں کہ دربار رسالت میں حاضری کی سعادت سے مشرف ہونے کے لیے مددفرمائیے ۔ بزرگ فرماتے ہیں، انشاء اللہ ۔ تعبیر : الحمد للہ خواب نہایت مبارک ہے ۔ درود شریف کی برکت سے ایسے خواب نظر آتے ہیں مزید یک سوئی کے ساتھ درود شریف کا ورد زیادہ کیجئے۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ذہنی پراگندگی سے اپنی حفاظت میں رکھے آمین۔ مصروفیات پر غور کریں ۔ انشاء اللہ ضمیر نشان دہی کرے گا کہ آپ کے خیالات میں ایسے تصورات شامل ہو جاتے ہیں جو اخلاقی اعتبار سے اچھے نہیں ہیں۔ شک وسوسہ، بے یقینی، ذہنی امور کی طرف ذہن نہ جانا یا لا پروائی ہونا یہ سب وہ علامات ہیں جو ذہن کو پرا گندہ کرتی ہیں۔ خلوص نیت کے ساتھ پروگرام بنائیے کہ

ا۔ غیبت نہ کریں۔

۲ ۔ ایسی صحبت میں نہ بیٹھیں جہاں پاکیزہ خیال دوست نہ ہوں ۔

۳ ۔ ابا اماں کو رات کو سونے سے پہلے اور صبح بیدار ہونے کے بعد سلام کریں ، سر جھکا کر ہاتھ رکھوائیں چھوٹوں سے بھی سلام میں پہل کریں۔ کوشش کریں کہ فجر کی نماز با جماعت ادا ہو۔ چلتے پھرتے وضو ق موبے وضو یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔۔۔جاری ہے۔

بشکریہ  ماہنامہ قلندر شعورستمبر 2019

Loading