Daily Roshni News

خواتین وحضرات اگر آپ قرآن کا ایک لفظ غلط ثابت کر دو تو آپ آزاد ہو

خواتین وحضرات اگر آپ قرآن کا ایک لفظ غلط ثابت کر دو تو آپ آزاد ہو

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خواتین وحضرات اگر آپ قرآن کا ایک لفظ غلط ثابت کر دو تو آپ آزاد ہو، جب میں نے قرآن کھولا تو آدھی جان اسی وقت نکل گئی خوف سے، مجھے نہیں پتا آپ قرآن اسطرح پڑھتے ہو؟؟، مجھے اتنا خوف آیا کہ ساری Existence مشتبہ نظر ہونی شروع ہو گئی لکھا ہوا تھا” الم ذَلِكَ الْكِتَابُ لا رَيْبَ فِيهِ” یہی لکھا ہوتا ہے نا؟؟ میں نے سوچا اتنے Negative طریقہ سے قرآن شروع کرنے کی ضرورت کیا تھی اللہ میاں کو؟ اگر یہ لکھا ہوتا آگے کہا اس نے کہا ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ نَزَّلَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ، مگر شروع نہیں کیا اس جملے سے، کبھی غور کیا آپ نے کہ ایسا کیوں ؟؟ شروع کیا تو الم ذَلِكَ الْكِتَابُ لا رَيْبَ فِيهِ، الم یہ وہ کتا ب ہے جسمیں شک کی گنجائش نہیں ہے، isn’t he Telling you کہ کوئی شک ہے تو نکالو نا؟ کتاب تمھارے سامنے پڑی ہے، کوئی عُذر ہے؟ کتاب ایسی ویسی نہیں؟ کل میں ایک چھوٹا سا جملہ عذاب کا پڑھ رہا تھا، میں تو سُن ہی رہ گیا Style  پہ، قربان جائیےکیا کیا خوبصورت، میں آپ کو اسکی Language اور style بتاؤں ” فَاِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِیْنَ “37:177 عذاب کی آیت ہے انعام کی نہیں ہے، (جب عذاب ان کے آنگن مین اُترے گا، بُری ہے ڈرائے گئے ہوؤں کی سحر)، یہ ہے قرآن، Thats why thay would say کی اس اسٹائل کو دنیا کا کوئی شخص کاپی ہی نہیں کر سکتا۔۔

استاد محترم

Loading