Daily Roshni News

خوبانی کے طبی فوائد اور اس کی اہمیت

خوبانی موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو باآسانی دستیاب ہوتا ہے اور اکثر لوگوں کو پسند بھی ہوتا ہے، فوائد سے بھرپور خوبانی ایک چھوٹا سا پھل ہے جو آڑو اور آلوچے جیسے پھلوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

اس کی افادیت اور استعمال کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیات فائزہ خان نے ناظرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ خوبانی تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں دستیاب ہوتی ہے اور کسی بھی حالت میں اس کا استعمال صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ خوبانی میں دو خاص غذائی اجزاء وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

فائزہ خان نے بتایا کہ وٹامن اے صحت مند جِلد کی تشکیل اور بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے ذریعے انسان کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے، ساتھ ہی مدافعتی نظام کی جانچ پڑتال کے لیے بھی وٹامن اے کا کردار اہم ہے۔

خشک خوبانی

ان کا کہنا تھا کہ خشک خوبانی صحت کے استعمال سے صحت پر مثبت نتائج ظاہر ہوتے ہیں، کیوں کہ اس میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

تقریباً ایک سو گرام خشک خوبانی میں 241 کیلوریز، 5 گرام فیٹ، 4 گرام پروٹین، 3 گرام فائبر، 63 گرام کاربو ہائڈریٹس، 1160 ملی گرام پوٹاشیم، 3 ملی گرام آئرن، 55 ملی گرام کیلشیم، 2 مائیکرو گرام سیلینیم، 180 مائیکرو گرام وٹامن اے، 1 ملی گرام وٹامن سی، جب کہ 10 مائیکرو گرام فولیٹ پایا جاتا ہے۔

Loading