Daily Roshni News

خوب صورتی۔۔۔ تحریر۔۔۔عیشا صائمہ

خوب صورتی

تحریر۔۔۔عیشا صائمہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ خوب صورتی۔۔۔ تحریر۔۔۔عیشا صائمہ)خوب صورتی کیا ہے؟ ہم اپنے اردگرد نظر دوڑائیں تو بہت سے لوگوں کو آپ نے یہ کہتے سنا ہو گا کہ فلاں کا رنگ بہت سفید ہے اس کی آنکھیں بہت پیاری ہیں  اس کے  نین نقش خوب صورت ہیں یہ خوب صورتی کے معیار پہ پورا اترتا ہے – کیا ہم نے کبھی یہ بھی سوچا جن لوگوں کو ہم رنگت کے ڈارک ہونے اور نقوش کے تیکھے ہونے کی وجہ سے  اس معیار سے نیچے گرا دیتے ہیں جو خوب صورتی کے لئے ہم نے رکھا ہے انہی باتوں کو دل میں لئے ہم ان سے ملنا تو کیا بات کرنا پسند نہیں کرتے

اگر غور کیا جائے تو وہی لوگ جنہیں آپ ان کی رنگت ان کے نقوش کی وجہ سے برا سمجھتے ہیں انہی لوگوں سے کبھی مل کر دیکھیے ان سے بات کر کے دیکھیے وہی لوگ اپنے اندر بہت سی خوبیاں لئے آپ کو ملیں گے انہی لوگوں میں سے کسی کا بات کرنے کا انداز ایسا ہو گا کہ آپ پہلی ہی ملاقات میں ان کے انداز بیاں سے متاثر ہو جائیں گے –

انہی لوگوں میں سے جنہیں آپ نے اس وجہ سے رد کر دیا یا ان سے بات کرنے کو پسند نہ کیا ان سے کبھی بات کر کے دیکھیے گا ان میں سے کسی کی مسکراہٹ اتنی پیاری ہوگی کہ آپ اس کے گرویدہ ہو جائیں گے یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اندر ایسی خوب صورتی سمیٹے بیٹھے ہیں جس سے آپ واقف ہی نہیں محبت پہ ان لوگوں کا بھی حق ہے کیونکہ وہ اپنے اندر کی خوب صورتی سے ماحول کو روشن کئے بیٹھے ہیں  شاید دنیا بھی انہی کی باطنی خوب صورتی کی وجہ سے قائم ہے

جب کہ ہم لوگ آجکل ظاہر پر معاملہ کرتے ہیں اور اسی پر دوسروں کو پرکھ کر فیصلہ سناتے ہیں یہ جانے بنا کہ  ہر انسان کو اللہ تعالیٰ نے خوب صورت بنایا اور ہر انسان مکمل ہے کیونکہ اس نے تمام انسانوں میں انفرادیت پیدا کر کے خوب  صورتی کے معیار کو قائم رکھا 

پھر ہم کیوں کسی کی تذلیل کرنے میں ایک منٹ نہیں لگاتے اگر ہم ظاہری طور پر مکمل ہیں تو اس رب کا شکر ادا کیجیے  اپنے باطن کو بھی اتنا ہی خوب صورت بناییے جتنا آپ کا ظاہر ہے آپ نے اپنی خوب صورتی کے بل بوتے پہ جتنے لوگوں کے ساتھ زیادتی کی اور  خود کو خدا سمجھ بیٹھے تو ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاییے کیونکہ سیرت کی خوب صورتی دیر پا اور ہمیشہ رہنے والی ہے

اس میں شرافت حیا اپنے فرائض کی ادائیگی سب خوب صورتی کے زمرے میں آتا ہے کسی انسان کے پاس یہ دولت ہے اور وہ آپ کے ساتھ منسلک ہے تو اس کی قدر کیجیے ورنہ پھر وہ رب آپ کو دکھا دے گا نیک اور اچھے لوگوں کے ساتھ برائی کا انجام کیا ہے؟

Loading