Daily Roshni News

خوش رہیں خوشیاں بانٹیں

خوش رہیں خوشیاں بانٹیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )”ہمیں کوئی بھی خوبصورت لفظ کہا جائے تو ہم بیس سال چھوٹے ہو جاتے ہیں،  اور جب کوئی تکلیف دہ بات کہی جائے تو ہم ہزار سال کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔

غلط ہے وہ جو سمجھتا ہے کہ باتیں بس یونہی کہی اور سنی جاتی ہیں۔

باتیں گولی کی مانند ہیں، جو مار ڈالتی ہیں لیکن قانون انہیں سزا نہیں دیتا۔

حقیقت میں دلوں کو زندہ رکھنے والی چیزیں خوبصورت باتیں ہیں،

مہربان الفاظ، نرمی اور محبت، شکر گزاری کا اظہار اور اچانک کی گئی تعریفیں۔

انسان ایک نازک مخلوق ہے،

ایک مہربان بات اسے آسمان کی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے،

اور ایک تکلیف دہ بات اسے زمین پر گرا کر دل کو زندگی میں ہی مار سکتی ہے۔”

جس طرح ایک خوشحال ملک وہ ہوتا ہے جو درآمدات پر انحصار نہ کرے، اسی طرح خوشحال انسان وہ ہوتا ہے جو اپنی ذات میں مکمل ہو اور اس کے اندرونی وسائل اس کی پوری زندگی کو بھرپور بنائیں۔ وہ دوسروں سے صرف اتنی ہی توقع رکھتا ہے جو اس کی دلجوئی کے لئیے کافی ہو۔ اسے یقین ہوتا ہے کہ بیرونی ذرائع سے کچھ حاصل کرنے کے لیے ایک بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، اور وہ قیمت ہوتی ہے انحصار اور غلامی۔ ایسے ذرائع عموماً پریشانی اور غم کا باعث بنتے ہیں، اور آخر کار وہ کبھی بھی اس معیار کے نہیں ہوتے جو ہمارے اندرونی وسائل اور صلاحیتیں ہمیں فراہم کرتی ہیں۔

کسی کا دن خراب کر کے اپنا دن اچھا کرنے کی کوشش نہ کریں

کسی سے ایسا سوال نہ کریں جس سے وہ ڈسٹرب ہو جائے۔

کسی کی بھی دکھتی رگ نہ چھیڑیں ایسا کرنا کم ظرفی ہے

طنز نہ کریں

پرسنل زندگی کو کریدنے اور  معلومات لینے کی کوشش نہ کریں۔

 حال چال پوچھیں، ہنسیں مسکرائیں

 اور لوگوں کو  بھی مسکراتا ہوا چھوڑیں

خوش رہیں خوشیاں بانٹیں

رب کریم کی رحمتوں کے سائے میں رہیں۔

Loading