Daily Roshni News

دبئی میں پراپرٹی ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرڈ ہے: شیر افضل کا پراپرٹی لیکس پر ردعمل

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے  پراپرٹی لیکس پر کہا  ہے کہ دبئی میں پراپرٹی ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں 6 سال سے ڈکلیئرڈ ہے۔

پراپرٹی لیکس پر رد عمل میں شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ دبئی میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، دبئی میں پراپرٹی ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں 6 سال سے ڈکلیئرڈ ہے، بیرون ملک پراپرٹی کی تصدیق ایف بی آر، الیکشن کمیشن سےکی جاسکتی ہے۔

ادھر  سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پراپرٹی لیکس پر ردعمل میں کہا ان کے اثاثہ جات پہلے سے ہی ڈکلیئرڈ اور عوام کے علم میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ٹیکس حکام کے پاس جمع معلومات کو سنسنی خیز بنا کر پیش کیا جارہا ہے، جن جائیدادوں کا تذکرہ کیا جا رہا ہے وہ پہلے ہی الیکشن کمیشن اور متعلقہ ٹیکس اتھارٹیز میں ڈکلیئرڈ ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ وہ ہر سال اثاثہ جات اور جائیداد کی ڈکلیئرشن میں یہ تفصیلات جمع کرواتے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے سے سب کچھ عوام کے علم میں ہے۔

Loading