دبئی کو دنیا کا خوبصورت ترین شہربنانےکے لیے 18 ارب درہم کامنصوبہ منظور کرلیا گیا۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے دبئی میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا۔
پبلک پارکس اینڈ گرینری کے تحت 630 نئے پارکس تعمیر کیے جائیں گے، اسپورٹس اسٹریٹیجک پلان 2033 کے تحت 75 اقدامات متعارف کرائے جائیں گے، اس کے علاوہ دبئی کو عالمی اسپورٹس حب بنانے کا بھی عزم کیا گیا ہے۔
شیخ حمدان کے مطابق دبئی میں فطرت اور جدت کو ساتھ لےکر ترقی کی نئی راہیں تشکیل دینا ہیں۔
![]()
