Daily Roshni News

درس قرآن پاک۔۔۔انتخاب۔۔۔شیخ سعید احمد (ایمسٹرڈیم)

درس قرآن پاک

مومن مرد اورمومن خواتین

انتخاب۔۔۔شیخ سعید احمد (ایمسٹرڈیم)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انتخاب۔۔۔شیخ سعید احمد (ایمسٹرڈیم))اِنَّ  الۡمُسۡلِمِیۡنَ وَ الۡمُسۡلِمٰتِ وَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ وَ الۡقٰنِتِیۡنَ وَ الۡقٰنِتٰتِ وَ الصّٰدِقِیۡنَ وَ الصّٰدِقٰتِ وَ الصّٰبِرِیۡنَ وَ الصّٰبِرٰتِ وَ الۡخٰشِعِیۡنَ وَ الۡخٰشِعٰتِ وَ الۡمُتَصَدِّقِیۡنَ وَ الۡمُتَصَدِّقٰتِ وَ الصَّآئِمِیۡنَ وَ الصّٰٓئِمٰتِ وَ الۡحٰفِظِیۡنَ فُرُوۡجَہُمۡ وَ الۡحٰفِظٰتِ وَ الذّٰکِرِیۡنَ اللّٰہَ کَثِیۡرًا وَّ الذّٰکِرٰتِ ۙ اَعَدَّ  اللّٰہُ   لَہُمۡ  مَّغۡفِرَۃً وَّ اَجۡرًا  عَظِیۡمًا  ﴿۳۵﴾

 بالیقین  جو مرد اور جو عورتیں مسلم ہیں  ،  مومن ہیں  ،  مطیع فرمان ہیں  ،  راست باز ہیں،  صابر ہیں  ،  اللہ کے آگے جھکنے والے ہیں  صدقہ دینے والے ہیں ،  روزہ رکھنے والے ہیں  ،  اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ،  اور اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے ہیں  ،  اور اللہ نے ان کے لیے مغفرت اور بڑا اجر مہیا کر رکھا ہے

سورہ الاحزاب 35

درس حدیث

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:  جنتی وہ ہے جس کے کان اللہ تعالیٰ لوگوں کی اچھی تعریف سے بھر دے، اور وہ اسے سنتا ہو، اور جہنمی وہ ہے جس کے کان اللہ تعالیٰ لوگوں کی بری تعریف سے بھر دے، اور وہ اسے سنتا ہو ۔

سنن ابن ماجہ 4224

Loading