Daily Roshni News

دعاؤں سے علاج۔۔۔قسط نمبر2

دعاؤں سے علاج
کاروباراور معاش پر سفلی، جادو،
سحر ، تعویذ، بندش اور رکاوٹ
قسط نمبر2
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔دعاؤں سے علاج)جواب: دعا کرتا ہوں کہ آپ کے شوہر اور ان کے بھائی اللہ تعالی کے حفظ وامان میں رہیں۔ انہیں کار و بار اور زندگی کے دوسرے معاملات میں بندشوں اور رکاوٹوں سے نجات ملے۔ ان کے روزگار میں برکت ہو اور ان میں آپس میں میلمحبت و اتفاق ہو۔ آمین۔
بطور روحانی علاج صبح فجر کی نماز ادا کر کے اور عصر کی نماز کے بعد 101 مرتبہ سورۂ یوسف(12) آیت 64 میں سے:
فاللهُ خَيْرٌ حَافِها وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ پانی مرتبہ سورہ فلق ، پانچ مرتبہ سورہ الناس اور ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔ رات سونے سے پہلے اکیس مرتبہ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔
وضو بے وضو کثرت سے یاحفیظ یاسلام کا ورد کرتے رہیں۔
حسب استطاعت صدقہ کردیں اور ہر جمعرات کم از کم تین مستحق افراد کو کھانا کھلا دیں۔
شدید نظر بد!
سوال: میرے بڑے بھائی کا کاروبار بہت اچھا چل رہا تھا۔ چار سال پہلے انہوں نے ایک نیا مکان بنایا۔ اس خوشی میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس فنکشن میں شریک کئی لوگوں نے
اس پوش علاقے میں مکان کے ڈیزائن اور تعمیراتی معیار کی بہت تعریف کی تو بعض رشتہ داروں نے ناک منہ بھی چڑھائے۔ بعض لوگ دبے لفظوں یہ کہتے سنے گئے کہ ان کی کوئی لاٹری نکل آئی ہے یا سیہ کوئی دو نمبر کام کرنے لگے ہیں۔ ایک دو افراد نے بنتے بنتے کہا کہ اتنا پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔ طریقہ ہمیں بھی بتادو۔ اس فنکشن کے چند ہفتے بعد مشکلات آنے لگیں۔ دو بڑے کنفرم آرڈر بغیر کسی وجہ کے کینسل ہو گئے۔
یہ دو آرڈر کینسل ہونے کی وجہ سے نئے آرڈر ملنے میں بھی دشواریاں آنے لگیں۔ پارٹیاں پوچھتیں کہ وہ دو آرڈر کیوں کینسل ہوئے….؟ کار و بار متاثر ہونے کی وجہ سے بھائی پر خاصا قرض بھی چڑھ گیا ہے۔ پہلے بھائی کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا اب انہیں ڈپریشن بھی ہو رہا ہے۔
کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان پر شدید نظر ہے بعض لوگ بتاتے ہیں کہ صحت اور روزگار پر سفلی علم کروادیا گیا ہے…. میرے شوہر کا بھی یہ خیال ہے کہ ان کے حالات کی اچانک خرابی کا سبب کوئی سخت برا عمل ہے۔
جواب: دوسروں کی کامیابی اور خوشیوں پر حسد کرنا ایک نہایت بُری صفت ہے۔ نظر بد اور حسد سے متاثرہ لوگوں کے معاشی معاملات خراب ہو سکتے ہیں، کیرئیر میں رکاوٹیں آسکتی ہیں، صحت بگڑ سکتی ہے، ازدواجی تعلقات میں دشواری ہو سکتی ہیں، گھریلو معاملات بگڑ سکتے ہیں اور دیگر کئی طرح کی خرابیوں کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اسلامی تعلیمات میں حسد نہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور حسد کرنے والوں کی اس خراب صفت کی وجہ سے ہونے والے شدید خسارے سے آگاہ بھی کیا گیا ہے۔ نبی کریم سی ای ایم کا ارشاد ہے: حمد کرنے سے بچو، یہ نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جیسے آگ سوکھی لکڑی یا خشک گھاس کو ۔ “ ایک حاسد مرد یا عورت کو یہ سوچنا چاہیے کہ دوسروں کی خوشیوں یا کامیابیوں پر تنگ دلی دکھا کر صاحب نعت کو خواہ کوئی بھی تکلیف پہنچے لیکن خود حاسد اپنے لیے کتنے بڑے خسارے کا اہتمام کر رہا ہے۔ حسد کرنے والے اپنے منفی جذبات سے دوسروں کے لیے تکالیف کا سبب بنے کا خمیازہ اپنی نیکیوں سے محرومی کی شکل میں بھگتیں گے۔ آپ کے بڑے بھائی بھی ایسا محسوس ہوتا ہے حد سے متاثر ہوئے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں نظر بد اور حسد سے جلد نجات ملے اور ہر قسم کے شر سے ، سفلی علم کے منفی اثرات سے ان کی حفاظت ہو ۔ آمین اپنے بھائی سے کہیں کہ صبح اور شام اکیس
اکیس مرتبہ سورہ الفرقان (25) کی آیت 58 کا
ابتدائی حصہ :
وَتَوَكَّلْ عَلَى الْحَيِ الَّذِي لَا يَمُوتُ
اور بنی اسرائیل (17) کی آیت 111 سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔
رات سونے سے پہلے سات مرتبہ سورہ فلق، سات مرتبہ سورہ الناس اور تین مرتبہ آیت
الکرسی پڑھ کر پانی پر دم کر کے پئیں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیں۔ یہ دم کیا ہوا پانی سب گھر والوں کو بھی پلائیں۔
آپ کی بھابی عشاء کی نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ ہود (11) کی آیت نمبر 6
گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر روزگار میں برکت و ترقی کی دعا کریں۔ یہ عمل تین ماہ تک جاری رکھیں۔ نانہ کے دن شمار کر کے بعد میں پورے کر لیں۔
بھائی اور بھائی وضو بے وضو کثرت سے اللہ تعالی کے اسماء یا حفیظ یاسلام ياواسع یارزاق کا ورد کرتے رہیں۔ حسب استطاعت صدقہ کر دیں اور ہر جمعرات پانچ یا سات مستحق افراد کو کھانا کھلا دیا کریں۔
فصل پر بندش:سوال: میرے دادا کے انتقال کے بعد ان کی
زمین میرے والد اور ان کے تین بھائیوں میں تقسیم ہوئی۔ سب نے اپنے اپنے حصے پر زراعت شروع کر دی۔ میرے چھوٹے چچانے کاشت کاری پر نہ تو زیادہ توجہ دی اور نہ کوئی خاص محنت کی۔ اس لیے ان کی فصل اچھی نہیں ہوئی۔ ہماری زمین پر فصل بہت اچھی ہوئی۔
چچا نے اپنے بھائیوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے مجھے ناقابل کاشت زمین دی ہے۔ چچا اپنے بھائیوں سے لڑنے لگے خاص کر میرے والد صاحب سے ان کی اکثر لڑائی ہوتی تھی۔
پر تین سال اچھی فصل کے بعد مسلسل دو بار ہماری فصل بہت خراب ہوئی۔ دوسری بار فصل کی خرابی کے بعد والد صاحب نے تمام زمین اچھی طرح صاف کروائی تو زمین کے ایک کونے سے چند تعویذ برآمد ہوئے جنہیں والد صاحب نے شہر میں بہادیا۔ اب نئی فصل ہوناشروع کی تو زمین کے مختلف کونوں سے پھر ایک ایک تعویذ ملا۔ پیش امام کو یہ تعویذات دکھائے تو انہوں نے کہا کہ کسی حاسد نے تمہاری فصل برباد کرنے کے لیے یہ تعویذ زمین میں دبا دیے ہیں۔ والد صاحب بہت پریشان ہوئے۔ صدقہ بھی دیا جس سے کچھ سکون ملا لیکن فصل پھر خراب ہونا شروع ہو گئی۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ پہلے تعویذ کے عمل کا توڑ کر وائیں اس کے بعد آپ کی فصل کی نشو نما ہو گی۔
برائے کرم آپ ایسا عمل بتائیں کہ بد عملیات کا اثر ختم ہو جائے اور ہماری زمین پہلے کی طرح زرخیز ہو جائے۔ جواب: کسی بڑے برتن میں پانی ڈال کر
101 مرتبہ سورہ نور (24) کی آیت 35 اللهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ گیاره گیاره مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اس پانی پر سات مرتبہ دم کیا جائے، اس کے بعد یہ دم کیا ہوا پانی فصلوں پر چھڑک دیا جائے۔ یہ عمل متواتر سات روز تک کیا جائے یعنی سات دن تک روزانه 101 مرتبہ یہ آیات پڑھ کر پانی پر دم کر دیا جائے اور یہ پانی فصلوں پر چھڑ کا جائے۔متاثر و زمین پر جاکر فجر کی نماز ادا کریں اور نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ النحل (16) کی آیت13:10
هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً . إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةٌ لِقَوْمٍ يَذَّكَّرُونَ ( گیاره گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر زمین پر چاروں طرف رخ کر کے دم کر دیں۔ واضح رہے کہ یہ تلاوت گھر کے کسی فرد کی جانب سے ہو۔ یہ کام باہر کے کسی فرد پر نہ چھوڑا جائے۔ نظر بد اور عمل بد سے نجات اور حفاظت کے لیے صدقہ خیرات ایک مضبوط ڈھال کا کام کرتے ہیں۔ متاثرہ زمین پر متواتر سات روز تک روزانہ ایک اچھے صحت مند جانور کا صدقہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ بھی صدقہ خیرات کیا جائے۔ اپنے آس پاس ضرورت مندوں اور مستحقین کا خیال رکھیں۔ بہت سے سفید پوش گھرانے بہت زیادہ ضرورت مند ہوتے ہیں، لیکن وہ لوگوں کے سامنے دست سوال دراز نہیں کرتے۔ بہتر ہو گا کہ اپنے علاقے میں مستحقین کو ڈھونڈ کر انہیں مدد فراہم کی جائے۔ ایسے مستحق لوگوں میں رشتہ دار بھی ہو سکتے ہیں، پڑوسی اور دوسرے لوگ بھی ہو سکتے ہیں۔
خوش حال افراد کو خرچ کرتے ہوئے سب سے پہلے اپنے قریبی رشتے داروں اور پھر پڑوسیوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ اگر ان میں کوئی مستحق ہو تو اس خرچ کی ابتداء ان سے کرنی چاہیے۔
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جون2022

Loading