Daily Roshni News

دعاؤں سے علاج۔۔۔(قسط نمبر2)

دعاؤں سے علاج

(قسط نمبر2)

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل  ) ڈاکٹر کے پاس بھیجا۔ ان ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ بھائی کے گردے بہت زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔ اگر دواؤں سے بہتری نہ ہوئی تو ڈائیلائس پر جانا پڑے گا۔ بھائی کا ڈاکٹری علاج چل رہا ہے۔ دعا فرمائیں کہ ہمارے بھائی کو جلد شفا ہو اور انہیں ڈائیلائس پر نہ جانا پڑے۔ جواب : اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کے بھائی کو جلد مکمل شفا ہو ۔ آمین۔

ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ صبح اور شام سورۂروم (30) کی آیات 18-19

گیاره گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر مریض پر دم کردیں اور ان کے لیے شفاء کی دعا کریں۔

مریض سے کہیں کہ وہ خود رات سونے سے پہلے اکیس مرتبہ ملکی آواز سے سورۂ فاتحہ تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں۔

 معدے کی کمزوری….

سوال: میری عمر پینتس سال ہے۔ گزشتہ پانچ سال سے میں معدہ کی کمزوری کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ کھانا کھانے کے تھوڑی دیر بعد مجھے پیٹ میں گیس کا دباؤ اور اینٹھن محسوس ہوتی ہے۔ دن میں دو تین بار ہاتھ روم جانا پڑتا ہے۔

پہلے میری صحت بہت اچھی تھی۔ میں بہت خوبصورت اور خوش مزاج تھی لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے میر اوزن بہت کم ہو گیا ہے۔

میرا چہرہ بے رونق ہو گیا ہے۔ میں بہت چڑ چڑی بھی ہو گئی ہوں۔ بات بے بات شوہر اور بچوں پر قصہ ہو جاتی ہوں۔

پانچ سال سے مسلسل دوائیں کھا کھا کر بھی بے زار ہو گئی ہوں۔ نیند بھی ٹھیک طرح نہیں آتی۔ جواب : ڈاکٹری علاج اور مناسب پر ہیز کے ساتھ صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورہ بنی اسرائیل کی آیت 82 کا ابتدائی حصہ :

سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد پر دم کر کے یہ نئیں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیں اور شفاء کے لیے دعا کریں۔

نیند میں جھٹکے….. سوال: میرے بیٹے کی عمر اکیس سال ہے۔ اسے گزشتہ تین سال سے نیند میں جونکوں کی شکایت ہے۔ گہری نیند سوتے ہوئے اس کا جسم اچانک لرزنے لگتا ہے ۔ پھر ایک جھٹکے کے ساتھ اس کی آنکھ کھل جاتی ہے۔ نیند ٹوٹنے پر کچھ دیر تک سبھی سبھی نگاہوں سے چاروں طرف دیکھنے لگتا ہے۔ نیند سے بیدار ہونے کے بعد وہ ایک ڈیڑھ گھنٹے تک بہت گھبرایا ہوا بیا رہتا ہے۔ ہم اس سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ اسے تسلی دیتے ہیں لیکن وہ گم سم رہتا ہے۔ ایک ڈیڑھ گھنٹہ بعد جب وہ گہری نیند سو جاتا ہے تو سات آٹھ گھنٹوں بعد بیدار ہوتا ہے۔

کئی ڈاکٹروں، ہو میو پیتھے اور حکیموں کو دکھا چکے ہیں۔ ڈاکٹر دماغی مرض، ہو میو پیتھ اور حکیم اعصابی و نفسیاتی مرض اور مولوی صاحبان اثرات بتاتے ہیں۔ جواب مذکورہ علامتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے صاحبزادے ایک دماغی مرض غالبا مرگی میں مبتلا ہیں۔ تشخیص کے لیے انہیں نیور و فزیشن کو دکھائیے اور ان کے تجویز کردہ ٹیسٹ کروائیے۔ صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورۃ لقمان (31) کی پہلی تین آیات: تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک ایک ٹیبل اسپون شہد یا سادہ پانی پر دم کر کے پلائیں اور دم کردیں یا وہ خود پڑھ کر دم کر کے پی لیں اور اپنے او پر بھی دم کر لیں۔

آدھے سر کا درد سوال: میری عمر بیالیس سال ہے۔ چار بچے ہیں۔ چوتھے بچے کی پیدائش کے چند ماہ بعد مجھے سر میں درد کی شکایت ہوئی۔ میرے سر میں ایک طرف اتنا شدید درد ہوتا ہے جیسے کسی نے لوہے کا ہاٹ پوری شدت سے میرے سر میں دے مارا ہو۔ مجھے کنپٹی پر رگیں بھی پھڑکتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔

اس وقت مجھے روشنی بری لگتی ہے۔ میرا جی چاہتا ہے کہ کمرے میں اندھیرا کر کے لیٹ جاؤں لیکن ظاہر ہے کہ گھر کے ضروری کام کاج بھی کرنے ہوتے ہیں۔ آدھے سر میں درد کبھی دو ڈھائی گھنٹہ اور کبھی پورا دن رہتا ہے۔ اس دوران جی بھی متلا تارہتا ہے۔ اکثر ایک بڑی الٹی آتی ہے۔ الٹی آنے سے سردرد میں کچھ آرام مل جاتا ہے۔

جواب: طبی علاج کے ساتھ ساتھ صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ سورۂ الصفت (37) کی ابتدائی سات آیات ، سات سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کر کے وہ ہئیں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیں۔

ڈپریشن :

میری ساس سب سے محبت اور مخیال سب کا بہت رکھنے والی ہیں۔ ڈیڑھ سال سے انہیں ہائی بلڈ پریشر | رہنے لگا ہے۔ چھ ماہ پہلے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد سے وہ ڈپریشن میں بھی رہنے لگی ہیں۔ ڈپریشن کی وجہ سے ان کی صحت روز بروز گرتی جارہی ہے۔ ان کا کھانا پینا بھی کم ہو گیا ہے۔ وہ سب سے ناراض رہتی ہیں۔ بات بات پر غصہ بھی کرنے لگی ہیں۔ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو جائے تو فوراً گلے لگا کر پیار کرنے لگتیں ہیں۔ ان کے تین بیٹے اور بہوئیں ان کے ساتھ رہتے ہیں اور سب ہی ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ لیکن وہ خود کوا کیلی محسوس کرتی ہیں۔ جواب: صبح اور شام اکیس اکیس مرتبہ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ الأَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوتِ وَالأَرْضِ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ

تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ساس صاحبہ پر دم کریں اور ان کے لیے دعا کیجیے۔ یہ عمل ایک ماہ تک جاری رکھیں۔

اپنی ساس صاحبہ سے کہیں کہ جب بھی انہیں غصہ آئے یا وہ خود کو تناؤ میں محسوس کریں تو اکیس مرتبہ لا حول ولا قوة الا باللہ تین تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں۔

بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ ستمبر 2022

Loading