Daily Roshni News

دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری۔

دلکش رنگوں والی روزیٹ نیبیولا کی تازہ تصویر جاری۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل (ٹکسن : امریکا کی نوائر لیب کے ڈارک انرجی کیمرے سے روزویٹ نیبیولا کی عکس بند کی گئی رنگ برنگی تصویر جاری کر دی گئی۔

مختلف رنگوں سے بھری یہ نیبیولا زمین سے تقریبا 5000 ہزار نوری سال کے فاصلے پر موجود مونسیروس جھرمٹ میں واقع ہے اور اپنی خوبصورتی اور تفصیل خدوخال کی وجہ سے اجرام فلکی کی عکس بندی کرنے والوں میں مشہور ہے۔

یہ نیبیولا در حقیقت گیس اور گرد کی ایک بہت بڑی مالا کی طرح ہے۔ جو 130 نوری سال کے فاصلے پر پھیلی ہوئی ہے اس نیبیولا کے مرکز میں این جی سی 2244 نامی ستاروں کا ایک جتھہ ہے جو متعدد گرم ، نیلے اور بہت بڑے کم عمر ستاروں پر مشتمل ہے۔

Loading