دل کی باتیں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوزانٹرنیشنل ۔۔۔دل کی باتیں)انجیوپلاسٹی یا ہارٹ سرجری کے بعد دل نیا نہیں ہو جاتا ھے ۔ یہ صرف وقتی سہارے ہیں ۔
ان عوامل کو قابو کریں یا مکمل طور پر ختم کردیں جن کی وجہ سے دل کی تکلیف ہوئی تھی ۔
سگریٹ ، الیکٹرانک سگریٹ ، سگار ، پائپ ، حقہ ، شیشہ ، پان ، نسوار سب بند کردیں ۔ الکحل سے مکمل اجتناب کریں ۔
سادہ ، زود ہضم گھر کے کھانوں کا انتخاب اور استعمال کریں ۔ کبھی بھی پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں ۔
ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس ، خون میں چکنائیوں نمکیات یورک ایسڈ کی مقدار اور وزن کو مقرر کردہ معیار کے مطابق رکھیں ۔ شخصیت کو مثبت بنائیں ۔ فورآ غصے میں نہ آئیں ۔ جذبات کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں ۔
روزانہ قوت برداشت کے مُطابق معتدل موسم میں سیر کی عادت ڈالیں ۔ ہلکی ورزش ۔ یوگا اور گہرے گہرے سانس دل اور جسم کی صحت کے لئے بہت مفید ہیں ۔
تجویز کردہ دواؤں کی پابندی کریں اور ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نسخے میں خود سے ردو بدل کبھی نہ کریں ۔
سب سے اہم بات ذکر الہی کریں کہ اللہ کے ذکر سے دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے ۔
یہ وہ احتیا طیں ہیں جن پر عمل کرکے آپ ایک بہت عرصے تک اپنے آپ کو بار بار کی انجیو پلاسٹی اور ہارٹ سرجری سے بچا سکتے ھیں ۔
ڈاکٹر سید جاوید سبزواری ۔ لاہور ۔ پاکستان ۔