Daily Roshni News

دنیا کا امیر ترین شخص قدرت کے آگے مجبور۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )دنیاکی سب سے بڑی جہاز رانی کمپنی کا مالک اوناسس ایک یونانی تاجر تھا،

زیتون کا کاروبار کرتاتھا اسے دنیا کے امیرترین شخص کا اعزاز حاصل تھا۔

اسکوایک عجیب بیماری لگی تھی جس وجہ سے اسکے اعصاب جواب دے گۓ تھے۔

یہان تک کہ آنکھوں کی پلکیں بھی خود نہیں اٹھاسکتے تھے

ڈاکٹروں نے آنکھیں کھولنے کے لیے پلکوں پر سولیشن لگاکر اوپر چپکادیا تھا ۔

رات کو جب آرم کرتےتوسولیشن اتاردیتے

توپلکیں خودبخود نیچے گرجاتی صبح پھرسولیشن لگادیتے، ایک دن ان سے سب سے بڑی خواھش پوچھی گئی تو کہا کہ صرف ایک بار اپنی پلکیں خود اٹھاسکوں چاھے۔

اس پرمیری ساری دولت ھی

کیوں نہ خرچ آجاۓ، اللہ اکبر . صرف ایک بارپلکیں خود اٹھانے کی قیمت دنیاکاامیرترین شخص اپنی ساری دولت دیتاہے؟ ھم مفت میں ان گنت بار پلکیں خوداٹھاسکتے ہیں۔

دل ایک خودکارمشین کی طرح بغیرکسی چارجز کے دن میں

اوسطا ایک لاکھ مرتبہ دھڑکتاہے آنکھیں 1کروڑ رنگ دیکھ سکتی ھیں۔

زبان کان ناک ھونٹ دانت ھاتھ پاؤں

جگرمعدہ دماغ پھیپھڑ پورے جسم کے اعضاء آٹومیٹک کام کرتے ھیں۔

ایسے کریم رب کی ہر نعمت کاشکر اداکرنا اور اسکو راضی کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے…

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔ آمین

Loading