Daily Roshni News

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دیدیا

فیصل آباد: پاکستان نے 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 270 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے۔سلمان آغا 69 اور محمد نواز 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔

فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی اننگز

 جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے پرخچے اڑا دیے۔اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

3 وکٹیں گرنے کے بعد سلمان علی آغا اور صائم ایوب نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور شراکت داری قائم کرتے ہوئے دونوں بیٹرز نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

تاہم پھر صائم 53 اور سلمان علی آغا 69 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت 10 کے اسکور پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔

اختتامی اوورز میں محمد نواز اور فہیم اشرف نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔نواز 59 اور فہیم اشرف 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Loading