Daily Roshni News

دوسرا پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ، دو کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی: بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنا لیے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔

عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے کپتان شان مسعود کے ساتھ ملکر 107 رنز کی شراکت قائم کی اور شان مسعود 57 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ صائم ایوب 55 اور بابر اعظم 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے روز کھانے کا وقفہ 12 بجے ہو گا اور دوسرا سیشن 12 بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ چائے کا وقفہ 2 بج کر 55 منٹ پر ہوگا اور تیسرا سیشن 3 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا، دوسرے روز کا کھیل 5 بج کر 15 منٹ تک جاری رہےگا۔

دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

Loading