Daily Roshni News

دومرد۔۔۔۔دوکہانیاں۔۔۔

دومرد۔۔۔۔دوکہانیاں۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )پی ٹی وی #لاہور اور #کراچی سینٹرز میں ہمیشہ کانٹے کا مقابلہ رہا ہے پروگرام چاہے کسی بھی نوعیت کا ہو۔ دونوں اسٹیشنوں نے ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام پیش کئے۔ بہت سارے اداکار، گلوکار، اینکرز لکھاری کو متعارف کرایا جنہوں نے اپنے فن کا لوہا منوایا اور خاص و عام سے خوب خوب داد سمیٹی۔

اداکاری کے شعبہ میں عابد علی اور شکیل نے اپنے فن کے وہ وہ جوہر دکھلائے جو دیکھنے والوں کے دلوں پر ہمیشہ کے لئے نقش ہو گئے۔

#عابد_علی نے 1973 میں لاہور اسٹیشن کا ڈرامہ #جھوک_سیال سے ناظرین کی توجہ حاصل کی اور پھر  1979 میں امجد اسلام امجد کے مشہور ڈرامہ #وارث میں دلاور خان کے روپ میں یادگار کردار ادا کیا ۔۔ سمندر ، آن ، وقت ، ہزاروں راستے، خواہش، پیاس ، دشت، پاتال، دوریاں، نصیب , مورت اور بیشمار ڈراموں میں نظر آئے۔ عابد علی نے قریب 200 فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ ریڈیو سے بھی وابستہ رہے.

صدر پاکستان نے 1985 میں عابد علی کو پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا ۔ عابد علی 5 ستمبر 2019  کو 67 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

پی ٹی وی کراچی سینٹر سے #شکیل کا پہلا ٹیلی ویژن ڈرامہ #نیا_راستہ تھا. اسکے بعد شہزوری(1974)، انکل عرفی(1975)، افشاں(1981)، انکہی(1982)، آنگن ٹیڑھا(1984)، عروسہ(1994) جیسے شاہکار ڈراموں میں کام کیا۔ اسکے علاوہ پی ٹی وی اور پرائیوٹ چینلز کے بہت سارے ڈراموں میں بہترین کردار ادا کئیے۔

شکیل نے متعدد فلموں میں بھی کردار ادا کیئے۔ جیسے 1966 میں ہونہار فلم میں کام کیا۔ جوشِ انصاف (1968)، ناخدا (1968)، پاپی (1968)، زندگی (1968)، داستان (1969)، انسان اور گدھا (1973)، بادل اور بجلی (1973)، چاہت (1973)، جیدار (1981) ٹریفک – دستاویزي فلم (بی بی سی چینل. جناح (1998) بطور لیاقت علی خان اور زہرِ عشق (2016)

تمغئے حسن کارکردگی  (1992)

اگر فلموں کے چاکلیٹی ہیرو وحیدمراد تھے تو ڈراموں میں شکیل تھے۔ اداکار شکیل اپنی وجاہت کی وجہ سے بہت مقبول تھے ۔ مشہور ہے کہ اخبار جہاں ہفتہ وار میگزین جس کی روایت تھی کہ سرورق پہ ہمیشہ خواتین ماڈلز کی ہی تصاویر چھپتی تھیں ۔ مگر اداکار شکیل وہ پہلے مرد ماڈل تھے جن کی تصویر اخبار جہاں کے سروق پر چھپی ۔

ہدایتکار احتشام الدین نے اپنی ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شکیل یوسف کی خواہش تھی کہ ان کی زندگی کا آخری کھیل، ایک یاد گار کردار کرلیا جائے، جسے انور مقصود لکھیں اور احتشام الدین ڈائریکٹ کریں۔

اداکار شکیل 29 جون 2023ء کو 85 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پا گئے۔

دعا ہے الله ان دونوں کی مغفرت فرمائے آمین

کامل رند بلوچ 2023-09-18

Loading