Daily Roshni News

دو آدمی

دو آدمی ایک باغ میں عجیب کھیل کھیل رہے تھے۔ ایک آدمی ایک جگہ گڑھا کھودتا اور آگے بڑھ کر دوسرا گڑھا کھودنا شروع کر دیتا‘ دوسرا آدمی مٹی ڈال کر گڑھا بند کر دیتا۔

پوچھنے پر بتایا گیا۔ ”ہم تین آدمی ہوتے ہیں۔ میں گڑھا کھودتا ہوں دوسرا بیج ڈالتا ہے اور تیسرا مٹی سے پر کر دیتا ہے دوسرا آدمی آج چھٹی پر ہے لیکن ہم اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔“

Loading