دین میں معاملات تو ہوتے ہی نہیں ہیں
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) بلکہ صرف ایک ہی معاملہ ہوتا ہے، “
: شوق میں بھی صرف ایک معاملہ ہوگا۔ “
: صرف سنگل رخ ہو گا،،،،،
“ من قبله راست کردم بر سمت یار بر سمت یار ”
: اس میں قبلہ راست ہوتا ہے۔
: اور اس قبلہ تک پہنچنے میں ” دیر ” لگ جائے تو ” سوال پیدا ہو جاتا ہے۔ “
: آپ میری بات پر غور کر رہے ہیں؟
مطلب یہ کہ ایک آدمی خدانخواستہ بیمار ہو جائے اسے جا کے کہو
کہ اللہ میاں ہسپتال میں تشریف لائے ہیں۔۔۔۔۔۔
تو وہ کیا کہے گا؟ ” میری شفا ہو جائے ۔ “
: یہ نہیں کہے گا کہ میں نے لاٹری ڈالی ہوئی ہے اور پرائز بانڈ ہیں۔
: وہ کیا مانگے گا؟ ” صحت۔ “
: اس کا پرابلم کیا ہے؟ صحت۔
اس کی الجھن یہی ہے ناں؟ بیمار کی الجھن کیا ہے؟
: صحت ۔ “
اگر اللہ اس کو کہیں مل جائے تو کیا کہے گا؟
___ صحت دے دو ۔ ___
: اگر اسے کہیں کہ پلاٹ لے لو مکان لے لو زمین لے لو چار مربعے اور لے لوتو کہتا ہے نہیں، “صحت چاہیے ۔ “
: بہت سارے سوالات سے نکل کر جب آپ ” ایک سوال میں داخل ” ہو جاؤ تو آپ کا ” سفر Define ” ہو جاتا ہے۔
: فراق محرومی نہیں ” یہ تو محبوب سے حاصل ہونے والا انتہائی قیمتی خزانہ ہے
: یہ تو امانت ہے جو صرف اسی کو دی جاتی ہے جو اہل ہو،،،،
: پہاڑ زمین اور آسمان جس امانت سے لرز جائیں انکار کر جائیں،،،،،
: وہ امانت انسان کے دل کیلئے اللہ کی عطاء کی ہوئی نعمت ہے ۔۔۔ ” عشق ۔۔۔ “
“ یہ دولت علم اور دانائی سے نہیں ملتی , ”
“ مگس کو پروانے کا دل نہیں مل سکتا ”
: یہ خدا کی “دین” ہے
کہ وہی حسن ہے
: اور عشق کی تمام کارفرمائی اسی کی عطاء ہے ۔
حضرت واصف علی واصف۔۔۔
اللہ سونے کے ذکر کے ساتھ ذکر حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر لازم و ملزوم ھے۔۔۔
جانم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر لاکھوں کروڑوں درود و سلام۔۔۔
درود پاک پڑھ لیجیے اور درود پاک کو ورد زباں رکھیں۔۔۔
کرم کی بھیک ملے تو حیات بنتی ھے
حضور آپ نوازیں تو بات بنتی ھے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم💜