Daily Roshni News

دی ہیگ ،جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے ایک شخص شدید زخمی!!

دی ہیگ ،جھگڑے کے دوران چھری

کے وار سے ایک شخص شدید زخمی!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہالینڈ کے شہر دی ہیگ کے علاقے VAiLLANTLAANچند  افراد کے درمیان شدید جھگڑا ہو ا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ تفصیلات ، مقامی اخبارکی خبر کے مطابق دی ہیگ شہر کے علاقے VAiLLANTLAANایک کیفے کے قریب افراد کے درمیان شدید جھگڑا ہوا جس میں ایک شخص کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا، زخمی شخص کو  فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ مذکورہ جھگڑے کے بعد پولیس نے 38 سالہ شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس واقع کے رونما ہونے کے بعد فوراً پولیس نے جائے حادثہ کو عام لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے بند کر دیا تھا بعد ازاں اس کو کھول دیا گیا۔ یاد رہے متذکرہ واقعہ 12مئی بروز جمعتہ المبارک کو پیش آیا۔

Loading