دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری اقبال نے اپنی رہائش گاہ
قاضیاں ہاؤس میں قریبی اور محبوب ترین دوستوں کے
اعزاز میں عید ضافت کا شاندار انتظام و انصرام کیا۔۔۔!!
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال نے بروز بدھ 10اپریل2024عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے قریبی محبوب ترین دوستوں اور عزیز و اقارب کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ قاضیاں ہاؤس میں شاندار ضیافت عید کا انتظام و انصرام کیا۔
ضیافت عید سے قبل علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے اجتماعی دعا میں میزبا ن اول کی صحت و تندرستی زندگی، کشادگی رزق اور اہل خانہ درازی عمر کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے۔ لذت کام و دہن کے سلسلے میں میزبان اول نے مہمانوں کو کھانے کی میز پر مدعو کیا، مہمانوں نے کھانا تناول کرنے کے بعد میزبان چوہدری اقبال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کمیونٹی کے سلسلے میں خدمات کو بھی سراہا اور خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس ضیافت عید کے موقعہ پر دی ہیگ کی معروف سماجی صحافی اور تجارتی حلقوں نمایاں مقام رکھنے والی شخصیات محمد جاوید عظیمی ، میاں عاصم محمود، چوہدری سلیم یوسف، میان عمران ، عابدیوسف، شبیر علی بٹ، چوہدری علی اعجاز، بشارت علی، جاوید بٹ پیارے، خالد خان ، یاسر سعید اعوان ، علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی، چوہدری یوسف ، خادم مجتبےٰ بٹ اور دیگر حضرات نے بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ آخر میں چائے کے دوران میزبان اول چوہدری محمد اقبا ل نے تمام مہمانوں کا ان کی شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔