Daily Roshni News

راجہ شبیر کے صاحبزادے طہراب کی دعوت ولیمہ میں مختلف ممالک سے مدعوین شریک۔

راجہ شبیر کے صاحبزادے طہراب کی دعوت ولیمہ میں

 ہالینڈ، مختلف یورپی ممالک اور پاکستان سے مدعوین شریک ہوئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ رپورٹ ۔۔۔ جاوید عظیمی) گزشتہ  دنوں بروز اتوار 30 نومبر 2025 دی ہیگ کے قدیم رہائشی اور جانی پہچانی شخصیت راجہ شبیر کے صاحبزادے راجہ طہراب  شبیر کی دعوت ولیمہ کی تقریب دی بیگ کے مقامی کشادہ اور خوبصورت شادی ہال میں دھوم دھام سے منعقد کی گئی مہمانان گرامی کی آمد مکمل ہو جانے کی بعد تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے حافظ یاسر نسیم نے کیا جبکہ بار گاہ رسالت مآبﷺ میں نعتیہ کلام  راجہ جبران نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ مولانا سید افتخار حسین شاہ نے دونوں خاندانوں کے ملاپ کی خوشی میں اِن کے مابین ،محبت، اتفاق و اتحاد اور خیر و برکات کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔

تقریب کے دوران پوٹھوہار کا روایتی رقص قریبی عزیز و اقارب دُلہا اور اس کے دوستوں نے بھر پور حصہ لیا بعد ازاں ترکی کا روایتی رقص ، کیونکہ دلہن کا تعلق ترکی سے ہے۔ دلہن نے اپنی سہیلیوں اور رشتہ داروں کے ساتھ حصہ لیا۔دونوں ممالک کے خوبصورت رسم و رواج سے شرکائے تقریب خوب لطف اندوز ہوئے۔ بعد ازاں میزبان اول راجہ شبیر کی جانب سے شرکائے تقریب کی تواضع مختلف انواع و اقسام کے گرما گرم پاکستانی کھانوں   اور  کشمیری چائے سے کی گئی۔ ۔

حاجی راجہ عابد نے مائیک پر آکر پُر وقار انداز میں  ہالینڈ، یورپی ممالک اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے معزز مہمانان گرامی کا خوشی کی تقریب میں شریک ہونے پر فیملی کی جانب سے صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔ اس خوشی کی تقریب  میں فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم ممبران محمد جاوید عظیمی، میاں  عاصم محمود ، چوہدری اقبال قاضیاں، علی اعجاز، میاں عمران اور چوہدری اکرام الحق نے شرکت کر کے راجہ شبیر کو خصوصی  مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔

Loading