Daily Roshni News

رسول محتشم ﷺ۔۔۔فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’جسے یہ بات پسند ہو کہ وہ لوگوں  میں  سب سے زیادہ مُعَظَّم بن جائے تو اسے چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرا کرے اور جسے یہ بات خوش کرتی ہو کہ وہ سب لوگوں  سے زیادہ طاقتور بن جائے تو اسے چاہئے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کیاکرے اور جسے یہ بات اچھی لگے کہ وہ سب لوگوں  سے زیادہ غنی ہو جائے تو اسے چاہئے کہ جومال و دولت اس کے ہاتھ میں  ہے اِ س سے زیادہ وہ اُس پر یقین رکھے جو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ(قبضہ قدرت) میں  ہے ۔(مکارم الاخلاق لابن ابی دنیا، ص۸، الحدیث: ۵)

انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading