Daily Roshni News

رسول محتشم ﷺ۔۔۔فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضرت عبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں  : ایک دن میں  حضورپُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں  حاضر تھا، آپ نے دو شخصوں  کی آواز یں  سنیں  جو کسی آیت میں  اختلاف کررہے تھے۔ حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمارے پاس اس طرح تشریف لائے کہ چہرۂ انور میں  غصہ معلوم ہوتا تھا،ارشاد فرمایا’’ تم سے پہلے لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں  میں  اختلاف کرنے کی وجہ سے ہی ہلاک ہوگئے۔ (مسلم، ص۱۴۳۳، الحدیث: ۲(۲۶۶۶))

انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading