Daily Roshni News

رسول محتشم ﷺ۔۔۔فرمان عالی شان۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’تم اپنی آنکھوں  کو عبادت میں  سے ان کا حصہ دیا کرو۔عرض کی گئی: یا رسولَ اللہ! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، عبادت میں  سے آنکھوں  کا حصہ کیا ہے؟ارشاد فرمایا: ’’دیکھ کرقرآنِ پاک کی تلاوت کرنا، اس (کی آیات اور معانی) میں  غورو فکر کرنا اور اس میں  ذکر کئے گئے عجائبات پڑھتے وقت نصیحت حاصل کرنا۔ (شعب الایمان، ۲ / ۴۰۸، الحدیث: ۲۲۲۲)

انتخاب۔۔۔۔علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی

Loading