Daily Roshni News

رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے جو ہماری روحانی ترقی اور پاکیزگی کا ذریعہ ہے علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی

رمضان المبارک کا مہینہ اللہ کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے جو ہماری روحانی ترقی اور پاکیزگی کا ذریعہ ہے علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی

یونان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انصر اقبال بسراء )‎ساوتھ ایسٹ ایشین کلچرل اینڈ ویلفیر سوسائٹی یونان کے زیر اہتمام یونان کی سرزمین پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں “مقابلہ حسنُ نعت” کے ایک شاندار مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان کی سیاسی ،سماجی ،صحافی اور کاروباری شیخصیات نے شرکت کی ،سفارتخانہ پاکستان سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے بلال اشرف مہان خصوصی تھے ،تقیرب میں عالمی شہرت یافتہ ،صدراتی ایوارڈ یافتہ  ثنا خواں سید سیلمان الکونین شاہ نے جج کے فرائض انجام دیے۔

‎مقابلے میں  پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قربان علی کسانہ کو 150  یورو، قاری الیاس دوسری پوزیشن کو 100 یورو، تیسری پوزیشن یاسر عمران قادری کو  75 یورو، اور چوتھی پوزیشن راجہ احتشام ،راجہ زبیر سلطانی  کو 50 یورو کا انعام دیا گیا۔ یہ مقابلہ نعت خوانی کے فن کو فروغ دینے اور رمضان المبارک کی روحانی فضا کو مزید پرکیف بنانے کا ایک بہترین موقع تھا۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے اس مہینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان ہمیں صبر، تحمل اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔ اللہ کے قریب جانے اور اپنے اندر کی اصلاح کرنے کے لئے رمضان کا مہینہ بے حد اہمیت رکھتا ہے۔

‎سوسائٹی کے صدر سید جمیل شاہ نے تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے نہ صرف ثقافتی روایات کو زندہ رکھا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے میں اتحاد اور محبت کے جذبات کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔

‎یہ تقریب رمضان المبارک کے پرنور ساعتوں میں منعقد ہوئی، جس نے شرکاء کو روحانی تسکین اور ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔

Loading