Daily Roshni News

روح اور اللہ کی تلاش

روح اور اللہ کی تلاش

تحریر از قلمبند 12 ستمبر 2023 وقت۔ رات 12:38

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )یہ رات کا ایک پرسکون لمحہ ہے۔روشنی کے دائرے کو جس زاویے سے دیکھو گے وہ اپکو ویسا ہی نظر ائے گا اور جس سمت سے اسکا جائزہ لو گے اسکو مکمل پاؤ گے۔ دائرہ یعنی کہ سرکل کبھی ختم نہیں ہوتا اپ اس میں سفر کرنا شروع کریں یہ سفر کبھی ختم نہیں ہوگا۔

اگر اپکو رات میں آسمان دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ ستاروں کا مشاہدہ کرنا پسند ہے۔ تو یہ تحقیقی صلاحیت کی طرف اشارہ ہے۔ اس کا مطلب ہے اپکو اسمان کی وسعتوں میں دلچسپی ہے۔ جس طرح ہر تخلیق کا خالق ایک ہے اس ہی طرح ہر تخلیق اس خالق سے وابستہ ہے۔ آپ  اسکی جس تخلیق پر غور کرنا شروع  کریں گے تو تحقیق کا ایک دائرہ بنے گا۔ ایک ایسا سفر شروع ہوگا کہ جسکا کوئی اختتام نہیں۔ یعنی وہ اپنی تخلیق میں بے مثال ہے۔

کائنات کا مشاہدہ کریں۔ اب دیکھنے والی انکھ دائرہ ہے اور جسکو دیکھ رہیے ہیں وہ بھی دائرہ ہے۔ تو معلوم ہوگا کہ پورا نظام دائرے کی شکل میں محو سفر ہے اور یہ بات بڑی قابل غور ہے کہ ایسا کیوں ہے۔ سرکل میں سفر دو طرح سے ہوتا ہے ایک کلاک وائز اور دوسرا انٹی کلاک وائز۔ یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ ہمارا سفر کس سمت میں اور کائنات کس سمت میں سفر کررہی ہے۔ غور کریں۔ روحانیت اور سائنس میں بڑی مماثلت ہے۔ بشرط ہے کہ اپکو دونوں میں دلچسپی ہو۔

رب العالمین کی ذات کو جس زاویے سے دیکھو گے اسکو اسکی تخلیق میں بے مثال پاو گے۔ اگر میں کہوں کہ وہ ہماری بصیرت میں ایک دائرے کی طرح ہے جسکا کوئی اختتام نہیں اپ سفر شروع کرو گے اسکی تلاش کا یہ سفر اب کبھی ختم نہیں ہوگا۔ اور یہ دائرہ بھی ایک پردہ ہے۔  ذات باری تعالٰی اس سے بھی بلند ہے۔ حقیقی ذات کا کسی کو علم نہیں سوائے انکے کہ جن پر اسکا کرم ہوا۔

اس مالک حقیقی نے اس سمندر سے ایک جز کو الگ کیا اور اسے بھی دائرہ بنا دیا۔ جو روح کا دائرہ ہے۔ ہم انسان کسی دوسرے کو وہی سمجھیں گے جو ہماری نظر کا زاویہ ہوگا۔ حقیقی طور پر سمجھنا مشکل ہے یہاں تک وہ دائرہ خود بھی اس بات سے انجان ہے کہ وہ کیا ہے ؟ کیوں ہے ؟

اور جتنا انسان عقل و قلب میں وسعت پیدا کرے گا اسکا دائرہ بھی وسیع ہوتا جائے گا۔ کچھ لوگ اپنی ذات میں اس قدر وسیع ہوتے ہیں کہ کہی انسان اسکے دائرے میں سما جاتے ہیں۔ اور پھر علم و عمل کی روشنی ان میں سے گزرنا شروع ہو جاتی ہے۔

جس طرح کائنات محو سفر ہے اس ہی طرح انسان کے اندر کا دائرہ بھی محو سفر ہے۔ انسان عکس ہے کائنات کا اور اس عکس کے اندر ایک اور کانئات اپنا وجود رکھتی ہے۔ جس وجہ سے وہ خود اپنی حقیقت سے انجان ہے۔

یہ تحریر نامکمل چھوڑ رہا ہوں۔ اس لیے کہ غور و فکر کریں اور اپنے حصے کو تلاش کریں۔

روح اور روحانیت کا سفر

محمد علی

Loading