Daily Roshni News

روشنی ہی ہماری چاہت ہے۔۔۔!!

روشنی ہی ہماری

چاہت ہے۔۔۔!!

دِیپ مندر کے ہوں

یا درگاہ کے

ہم فقط روشنی ہی چاہتے ہیں

روشنی پریم کی

محبت کی

روشنی دوستی کی یاری کی

روشنی کا نہیں کوئی مذہب

روشنی کی نہیں کوئی سرحد

روشنی تو خدا کا مظہر ہے

اور خدا عشق کے سوا کیا ہے؟

دیپ درگاہ کے ہوں

یا مندر کے

روشنی ہی ہماری چاہت ہے…..!!

Loading