Daily Roshni News

زندگی کا ادراک ۔۔۔ انتخاب ۔۔۔۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل

۔۔  زندگی کا ادراک  ۔۔۔

انتخاب  ۔۔۔۔۔ ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل

پاکستان (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ )زندگی کو سمجھنا آسان نہیں، مگر فطرت ہمیشہ ہمیں خاموشی سے سبق دیتی ہے۔ تین ایسے قوانین ہیں جو کڑوے تو ہیں، مگر سچائی سے بھرپور ہیں۔

پہلا قانون کہتا ہے، اگر کھیت میں دانہ نہ بویا جائے تو وہ خودبخود گھاس پھوس سے بھر جاتا ہے۔ اسی طرح اگر دماغ کو اچھی سوچوں سے نہ بھرا جائے تو منفی خیالات اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔ انسان کا ذہن کبھی خالی نہیں رہتا، یا تو اس میں نور ہوتا ہے یا اندھیرا۔ اس لیے ہمیشہ مثبت سوچیں، اچھا سوچیں، کیونکہ یہی آپ کی زندگی کا رخ بدل دیتا ہے۔

دوسرا قانون یہ ہے کہ ہر شخص وہی بانٹتا ہے جو اس کے دل میں ہوتا ہے۔ خوش دل انسان خوشیاں بانٹتا ہے، علم والا علم دیتا ہے، اور خوف زدہ شخص دوسروں میں ڈر پھیلاتا ہے۔ اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا آپ کے ساتھ بہتر رویہ رکھے، تو پہلے اپنے اندر بھلائی پیدا کریں۔ خوش رہیں، سیکھتے رہیں، اور دوسروں کے لیے روشنی بنیں۔

تیسرا قانون سب سے گہرا ہے — “ہضم کرنا سیکھیں۔” جو چیز ہضم نہ ہو، وہ نقصان دیتی ہے۔ کھانا نہ ہضم ہو تو بیماری، تعریف نہ ہضم ہو تو غرور، غم نہ ہضم ہو تو مایوسی۔ کامیاب وہی ہوتا ہے جو ہر چیز کو صبر اور سمجھداری سے سنبھال لیتا ہے۔

زندگی کو آسان بنائیں، دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، کیونکہ اصل خوشی اسی میں ہے کہ آپ کے ہونے سے کسی کا دن بہتر ہو جائے۔

Loading