ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)سوئس میں بسنے والی پاکستانی خواتین کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کے رفقا خواتین ورکر پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات اور جیلوں میں غیر قانونی حبس بجا میں رکھنے اور قانونی رسائی نا دینے پر شدید احتجاج۔ ارشد شریف شہید کے انصاف کے لئے بھی آواز اٹھائی گئی .
الیکشن کمیشن پاکستان کے رول پر بھی تحفظات کا اظہار ۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں آج پاکستان پی ٹی آئی سوئٹزر لینڈ کے سابق صدر شکیل احمد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی فیملی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں پاکستانی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام میں پاکستانی اور پاکستان تحریک انصاف کے ملی نغمے پیش کیے گئے۔ خواتین بچوں مردوں نے عمران خان کی تصویر کے پلے کارڈ اٹھا رکھے اور ان کے ساتھ منفرد انداز میں اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔
خواتین نے تقاریر کرتے ہوے کہا آج ہم خواتین اگر باہر نکلی ہیں وہ صرف عمران خان کی وجہ سے اس نے خواتین کے حقوق کیلئے ناصرف آواز اٹھائی بلکہ ہمیں ہمت دی اور ہماری آواز بنا۔
پروگرام میں بچوں سے پاکستان کے متعلق سوالات پوچھے گئے اور درست جواب والوں کو انعامات سے نوازاگیا۔
پروگرام میں وقفہ وقفہ سے ملی نغمے بھی پیش کئے جاتے رہے۔
ارشد شریف شہید کے انصاف کے لئے بھی آواز اٹھائی گئی اور اپنے بیانات میں کہا گیا آج انصاف کے ایوانوں میں ارشد شریف کی آواز گونج رہی ہے مجھے انصاف چاہیے۔
شرکا کا مزید کہنا تھا الیکشن کمیشن کو انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوے سب سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینی چاہیے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ زیادتی نا ہو۔
شرکا کا کہنا تھا آج الیکشن کمیشن پاکستان صرف ایک جماعت کا بن کر رہ گیا ہے ۔
اس وقت جیلوں میں بند پی ٹی آئی کے بے گناہ لوگوں کو فل فور رہا کیا جائے۔
عمران خان پاکستان کا واحد بندا ہے جس نے پاکستان کو جدید ترین ہسپتال اور یونیورسٹی دی اور آج اس کا صلہ جیل میں قید و بند کی صحبتوں کی صورت میں دیا جا رہا ہے۔
ہم اپنے اداروں سے کہتے ہیں پی ٹی آئی پر ظلم اور بربریت کو بند کریں۔