Daily Roshni News

سائنسدانوں نے زندگی کے لئے موزوں ایک سیارہ دریافت کر لیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )سائنسدانوں نے ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جہاں کا ماحول ان کے خیال میں زندگی کے لئے موزوں ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمزویب اسپیس ٹیلیسکوپ کی مدد سے ماہرین نے اس سیارے کو دریافت کیا جو زمین سے 48 نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے۔

زمین سے لگ بھگ دو گنا بڑا ایل ایچ ایس 1140 بی نامی سیارہ Cetus نامی جھرمٹ میں واقع ہے۔

سائنسدانوں کے خیال میں اس سیارے میں بحر اوقیانوس سے 50 فیصد چھوٹا ایک سمندر بھی موجود ہے۔

ایل ایچ ایس 1140 بی ایک چھوٹے سرخ ستارے کے گرد گھوم رہا ہے اور ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس پر ہوا بھی موجود ہے۔

Loading