Daily Roshni News

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گوری لوگ کے  ممالک ترقی یافتہ ہوتے ہیں  تو کیا وہ لوگ ہم سے جینیاتی طور ذہین ہیں ؟

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں گوری لوگ کے  ممالک ترقی یافتہ ہوتے ہیں  تو کیا وہ لوگ ہم سے جینیاتی طور ذہین ہیں ؟

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جواب۔ سفید فام لوگوں کا ترقی یافتہ ہونا تاریخی اعتبار سے حال ہی کی بات ہے – یہ تمام تر ترقی محض پچھلے چار پانچ سو سال میں نشاۃِ ثانیہ کے بعد ہی ممکن ہوئی ہے – اس کا جلد کے رنگ سے کوئی تعلق نہیں بلکہ قوموں کی عادات و اطوار سے ہے – مغرب نے منطقی سوچ، مضبوط حکومتی ادارے، ذاتی اخلاقیات اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دیا جس سے حکومتی پیمانے پر ریسرچ اور ٹیکنالوجی کو فروغ ملا – ٹیکنالوجی کی ترقی نے انہیں دنیا بھر پر حاوی کر دیا چنانچہ انہیں جہاں جہاں سے خام مال یا دولت کی ضرورت تھی انہوں نے وہاں وہاں اپنی کالونیاں بنا لیں اور تمام دنیا سے خام مال لے کر دولت اکٹھا کرنا شروع کی – یہ ایک تاریخی پراسیس ہے جس میں قانون کی حکمرانی، حکومتی اداروں کی نسبتاً شفاف کارکردگی وغیرہ کو نمایاں حیثیت حاصل ہے – جینیاتی طور پر ایسا کوئی ثبوت میسر نہیں ہے کہ سفید فام لوگ زیادہ ذہین ہوتے ہیں

~قدیر قریشی

Loading