سابق امریکی اسپیکر نے امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کو امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب قرار دیدیا۔
سابق امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب کیا۔
امریکی ایوان نمائندگان سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر امریکی مسلمان رکن رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جبکہ دیگر اراکین نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔
امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر کانگریس کی عمارت کے باہر سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم امریکا کے دورے پر ہیں جہاں امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کرکے غزہ جنگ بندی پلان پر بات چیت کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹ امیدوار نائب صدر کملا ہیرس اور ریپلکن امیدوار سابق صدر ٹرمپ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔