سالانہ تقریب یوم اقبال ، زیر اہتمام پاک ڈچ فورم
20 نومبر 2025 . دی ہیگ میں ہوگی، تقریب میں داخلہ
بذریعہ دعوت نامہ ہوگا ۔ اعجاز سیفی اور جاوید عظیمی
کے مابین بذریعہ ٹیلی فون گفتگو۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی) معروف ادبی تنظیم پاک ڈچ فورم نیدرلینڈز کے زیر انتظام و انصرام شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو یوم اقبال کے نام سے پروقار تقریب منعقد کی جاتی ہے ۔ امسال مذکورہ تقریب بروز جمعرات 20 نومبر 2025 کو شام چھ بچے دی ہیگ کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار متذکرہ فورم کے روح رواں سید اعجاز حسین سیفی نے اخبار روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید سے بذریعہ ٹیلی فون کیا ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تقریب کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، جبکہ اس تقریب کے لئے مختلف مکاتب فکرکی شخصیات کو مدعو کیا جا چکا ہے لہذا متذکرہ تقریب میں داخلہ بذریعہ دعوت نامہ ہوگا۔گفتگو کے دوران سید اعجاز حسین سیفی نےمزید بتایا کہ بیلجیئم اور جرمنی سے شعرائے کرام اور اہل علم و دانش تشریف لا رہے ہیں، جو شاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو اپنے اپنے مخصوص انداز میں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔جبکہ اس علمی ادبی تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن جمال ناصر ہوں گے۔ تقریب کےاختتام پر شرکائے تقریب کی تو اضح گرما گرم کھانوں سے کی جائے گی۔ مدیر اعلٰی روشنی نیوز محمد جاوید عظیمی نے سید اعجاز حسین سیفی کا ٹیلی فونک گفتگو کے ذریعے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہی فراہم کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔

![]()

