Daily Roshni News

سالانہ میلاد النبیﷺ کی کامیابی پر انتظامی ٹیم کو مبارکباد ۔

سالانہ میلاد النبیﷺ 2023کی فقید المثال کامیابی پر

انتظامی ٹیم کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتاہوں۔

محمد جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) ماہ نور ربیع الاول کی نورانی ساعتوں کے دوران رسول محتشمﷺ کی اس دنیا میں تشریف آواری کی خوشی میں علمی ، ادبی روحانی  سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام سالانہ میلاد النبیﷺ کی بابرکت منزہ تقریب بروز اتوارپندرہ اکتوبر2023کو پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔

مذکورہ  تقریب کے کامیاب انعقاد کو پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے بے حد سراہا ،پروگرام کی انتظامیہ کے تمام اراکین نے انتہائی سنجیدگی متانت اور خوش اسلوبی سے اپنی خدمات سر انجام دئیں جو بلاشبہ قابل ستائش ہے۔ اس سلسلے میں چیف کوآرڈینیٹر میاں عاصم محمود اور پوری انتظامی ٹیم کو میں صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں دعاکرتا ہوں اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم حضور نبی کریمﷺ کے صدقے ہمارے اس ٹیم میں شامل تمام حضرات کو مزید اتفاق ، یکجہتی محبت اور بھائی چارگی کے ساتھ مل کر فروغ اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے لئے پیارکے ساتھ  بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی توفیق جمیل عطا فرمائیں۔آمین ثمہ آمین

Loading