Daily Roshni News

سالانہ پاکستانی میلہ2024کا انعقاد10اگست کو ہو گا

ہالینڈ، سالانہ پاکستانی میلہ2024کا انعقاد

10اگست کوZuider Parkدی ہیگ میں ہو گا

سید اعجاز حسین سیفی نے باضابطہ اعلان کر دیا ۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ  خصوصی) دنیا بھر میں کسی ملک میں  بھی پاکستانی آباد ہوں تو وہ اپنے وطن عزیز کی  ثقافت کے رنگوں سے متعارف کرانے کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں، مذکورہ تقریبات سے نوجوانوں کو پاکستان سے متعلق بے شمار معلومات حاصل  ہوتی ہیں جن کے باعث  نوجوان بتدریج جذبہ حب وطنی سے سرشار  ہو جاتے ہیں۔ ہالینڈ میں پاکستانی میلے کا ہر سال باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان میلہ 2024کے انعقاد کے سلسلے  میں پہلا مشاورتی اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔ اس اجلاس میں ہالینڈ کے تین بڑے شہر ایمسٹر ڈیم ، روٹر ڈیم اور دی ہیگ کی مختلف مکتبئہ فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوئیں،

 

معروف سماجی رہنما سید اعجاز حسین سیفی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شرکت کرنے پر تمام  معزز شخصیات کا صمیم قلب سے خوش آمدید  اور شکریہ ادا کیا اور شرکاء اجلاس سے باہمی  مشاورت کے بعد کہا کہ اس سال سالانہ پاکستانی   میلہ بروز ہفتہ 10اگست2024کو دی ہیگ کے معروف  پارکZuider Parkمیں منعقد کیا جائے گا۔ بعدازاں سید  اعجاز حسین سیفی نے اجتماعی دعا میں اجلاس کے شرکاء کی  خیرو برکت اور متذکرہ میلے کی کامیابی کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔

ko

یاد رہے اس اجلاس میں  کمیونٹی کی نمایاں شخصیات کے ساتھ ساتھ معروف تاجر اور آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود نے بھی شرکت کی اور مذکورہ اخبار کی بھرپور نمائندگی کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔

Loading