سانس کی مشقوں کے ذریرے ذہنی دباؤ
تحریر۔۔۔ڈاکٹر شہناز ٹپال
ترجمہ۔۔۔محمد عثمان
(قسط نمبر2)
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ سانس کی مشقوں کے ذریرے ذہنی دباؤ۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر شہناز ٹپال) کے ارتعاش سے آپ کے اعصاب پر ایک مفید ضرب پڑے گی اور وہ پرسکون ہو جائیں گے۔ جتنی آرام دہ سانس لے سکتے ہیں، اتنی لیں، زیادہ زور نہ ڈالیں۔
…. بالکل آرام سے کمر سیدھی کر کے بیٹھ جائیں۔
آنکھیں بند اور چہرہ سے تناؤ دور کر لیں۔ چند ایک گہری سانسیں لیں۔
…. ہاتھ کانوں تک لائیں اور آہستگی سے کانوں اور گالوں کے درمیان کا حصہ دبائیں۔
…. اب ناک سے آرام سے سانس اندر کھینچیں۔
….اب ہو نٹوں کو سختی سے دبائے رکھتے ہوئے
انگریزی حرف M کی طرح بھن بھن کی آواز نکالتے ہوئے سانس خارج کریں۔ سانس باہر نکالتے وقت بھن بھن کی آواز اسی طرح نکالتے رہیں یہاں تک که دوباره فطری طور پر سانس لینا شروع کر دیں۔ …. سانس باہر خارج کرتے وقت خیال رہے کہ سانس ہموار ہو۔
…. اب ناک سے سانس لیں، جتنی دیر روک سکیں روکیں، اس کے بعد بھن بھن کی آواز نکالتےہوئے سانس خارج کر دیں۔ یہ مشق چھ سے آٹھ مرتبہ دہرائیں۔ جب ختم کر چکیں تو آرام سے بیٹھےرہیں، دونوں ہاتھ گود میں رکھ لیں اور وہ سکون محسوس کریں جو آپ نے اس مشق کو کرتے وقت حاصل کیا۔ کھلاڑیوں اور فن کاروں کے لیے یہ مشق مفید ہے۔
زمین پر بیٹھنے کی مشق اچھی سے اچھی کار کردگی دکھانے اور شخصیت کی مضبوطی کے لیے ایک اور مفید مشق پیش خدمت ہے۔ یہ مشق بیٹھ کر یا کھڑے ہوئے، جیسے چاہیں
کر لیں۔ پہلے اپنے پیروں پر توجہ دیں، پیروں میں موزے، جوتے اور فرش پر بھی توجہ دیں۔ اسی طرح کمر سیدھی رکھتے ہوئے بیٹھے یا کھڑے یہ تصور کیجیے کہ آپ کے پیر ایک درخت کی جڑوں کی مانند ہیں اور جس طرح ٹانگیں درخت کے تنے کی طرح ہیں۔ درخت کی جڑیں زمین سے اپنی غذا حاصل کرتی ہیں، بالکل اسی طرح آپ بھی سانس لیتے وقت یہی سوچیں کہ ہمت و شجاعت اور طاقت جیسی قوتیں آپ کے اندر جمع ہو رہی ہیں۔ گهری و پرسکون نیند کے لیے ایک مفید مشق اچھی، گہری اور پر سکون نیند صحت مند زندگی ہے۔ کبھی کے لیے ضروری ہے۔ آپ نے سوچا کہ پوری پ کتنے تھکے تھکے ، بے چین و مضطرب نیند لیے بغیر آپ کتنے رہتے ہیں۔ کام ، گھر ، کھر ، اسکول یا دفتر میں پوری توجہ سے کام نہیں کر سکتے، یاد کیا ہوا سبق یاد نہیں آتا، کام ٹھیک طرح سے نہیں ہوتا۔
جب آپ پر سکون نیند لیتے ہیں تو آپ کا دماغ آنے والے وقت کے لیے اپنے آپ کو تیار کرتا رہتا ہے۔ آپ کا انجام دیا گیا کام محفوظ رکھتا ہے، اپنی یادداشت کے خانے میں آپ کے تجربات و مشاہدات ذخیرہ کرتا ہے۔ یاد رکھیں، اچھی، پر سکون اور گہری نیند سی آپ کے جسم کی مرمت کرتی ہے، توانائی ذخیرہ کر کے آپ کو تازہ دم کر دیتی ہے۔ جب بھی سونے میں دشواری ہو تو مندرجہ ذیل مشق مفید ہے۔
مشق:بستر پر آرام سے لیٹ جائیے۔ اپنے دونوں ہاتھ یا کوئی چھوٹا نرم تکیہ ناف پر رکھ لیں۔ کسی چھوٹے نرم تولیے سے آنکھیں بند کر لیں۔ اس مشق سے پہلے تمام لائٹس اور بجلی کے آلات فون سمیت بند کر دیں۔ اسی آرام دہ حالت میں چند ایک فطری گہری سانسیں لیں۔ سانس لیتے اور باہر خارج کرتے وقت ابھرتے و اندر جاتے پیٹ پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ جب سانس باہر نکالیں تو بہت آہستہ سے ناف کو دبائیں۔ ہاتھوں یا تکیے کا وزن آپ کو آتا جاتا محسوس ہو گا۔ اگر ذہن بھٹکے تو فوراً اپنی توجہ آتی جاتی سانسوں پر مرکوز کر دیں۔ دس سے بارہ مرتبہ یا جتنی دیر تک چاہیں، اسی طرح کریں۔ اس مشق کو مزید مثبت بنانے کے لیے پچھلی مشق کی طرح گنتی گننا شروع کر دیں یا پھر سکون، چین اور آرام کے الفاظ ذہن میں دہراتے رہیں۔ اسی طرح سانس باہر نکالتے وقت بے چینی، اضطراب، پریشانی جیسے الفاظ ذہن میں ہی دہراتے ہوئے سانس خارج کر دیں۔ سانس لیتے وقت آپ کا اعصابی نظام ایسے کیمیکلز خارج کرنا شروع کرے گا جو جسمانی کار کردگی کے لیے مفید ہوتے ہیں اور یوں آپ پر سکون ہو جائیں گے۔
یاد رکھیں ….! اچھی اور گہری سانس آپ کی اچھی و قریبی دوست ہیں۔ جب بھی آپ کو اس دوست کی ضرورت ہو گی، یہ موجود ہو گا۔ دن اور رات کے مناسب وقفوں میں سانس کی یہ مفید مشقیں کر لینے سے آپ اس ذہنی انتشار سے بچ جائیں گے جو صحت کا بدترین دشمن ہے۔ بس اپنی آتی جاتی سانس سے پکی پکی دوستی کر لیں۔ (بشکریہ ڈان)
بشکریہ ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ جنوری2021