Daily Roshni News

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ، 2 ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا

سانگھڑ: اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیاگیا ہے۔

عدالت نے تمام ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سے دو کلہاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں اور دو ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سانگھڑ میں سنگ دل وڈیرے نے اپنے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ 

وڈیرے نے پہلے ملازمین کے ہمراہ اونٹ پر تشدد کیا اور پھر تیز دھار آلے سے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی۔

Loading