Daily Roshni News

سرپرست اعلیٰ پاکستان بزنس فورم محمد ابراہیم ڈار نے اپنے منفرد برانڈ رائس اینڈ اسپائس کا شاندار افتتاح

پیرس   فرانس۔    سرپرست اعلیٰ پاکستان بزنس فورم محمد ابراہیم ڈار نے

اپنے منفرد برانڈ رائس اینڈ اسپائس (ایر اینڈ ایچ) کا شاندار افتتاح

پیرس کے نواحی شہر ارجنتوئی میں ذائقوں کا نیا مرکز قائم،

پیرس (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی۔۔۔ منیر احمد ملک  ) فرانس کے معروف بزنس مین اور پاکستان بزنس فورم کے سرپرستِ اعلیٰ محمد ابراہیم ڈار نے پیرس کے قریب واقع شہر ارجنتوئی میں اپنے نئے اور منفرد برانڈ ریستوران رائس اینڈ اسپائس (Rice & Spice – R&S) کا شاندار افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب نہایت جوش و خروش اور عوامی دلچسپی کے ساتھ منعقد ہوئی جس میں پاکستان بزنس فورم کے عہدیداران، دوست احباب اور علاقے کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب میں معروف بزنسمین چیئرمین بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال ، جنرل سیکریٹری اٹلی بزنس فورم چوہدری اجمل گوٹریالہ ، جنرل سیکریٹری یورپ یاسر خان ، وی لاگرز اور انفلوئنسرز نے بھی شرکت کی،

افتتاح کے موقع پر محمد ابراہیم ڈار نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ تقریب کو یادگار بنانے کے لیے سینکڑوں افراد میں مفت کھانا تقسیم کیا گیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ مزید خوشی کے لمحات اس وقت دیکھنے میں آئے جب قرعہ اندازی کے ذریعے بیش قیمت انعامات خوش نصیب افراد میں تقسیم کیے گئے، جس سے تقریب کا ماحول مزید خوشگوار اور پرجوش ہوگیا۔

رائس اینڈ اسپائس (R&S) کو جدید طرزِ تعمیر، دلکش ماحول اور معیاری ذائقوں کے باعث علاقے میں ایک نئی پہچان قرار دیا جا رہا ہے۔ شرکاء نے ریستوران کے معیار، انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

افتتاحی تقریب اس بات کا واضح ثبوت تھی کہ محمد ابراہیم ڈار نہ صرف کامیاب بزنس مین ہیں بلکہ کمیونٹی کے ساتھ جڑے رہنے اور خوشیاں بانٹنے کا ہنر بھی بخوبی جانتے ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رائس اینڈ اسپائس (R&S) جلد ہی ارجنتوئی اور اطراف کے علاقوں میں ذائقوں کا مقبول مرکز بن جائیگا۔   رپورٹ منیر احمد ملک بیورو چیف پیرس فرانس

Loading