Daily Roshni News

سعودیہ میں بارش کی کمی، شاہ سلمان کی 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل

سعودیہ میں بارش کی کمی، شاہ سلمان کی 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل

انٹرنیشنل (ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)ریاض: سعودی فرماں روا  شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو مملکت بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہےکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت بھر میں  جمعرات 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

یو اے ای میں بارش کی کمی، تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا اعلان

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کیلئے نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل

رائل کورٹ کے بیان میں شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کرتے ہوئے  ہدایت کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں،  ساتھ ہی عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

حرمین شریفین کے  ایکس اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق جمعرات کو مسجد الحرام میں نماز استسقا کے امام اور خطیب شیخ یاسر االدوسری ہوں گے۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل  17 اکتوبر  کو  متحدہ عرب امارات کی مساجد  میں بھی  نماز استسقا کی ادا کی گئی تھی۔

Loading