Daily Roshni News

سعید ڈار کی سالگرہ قریبی دوستوں نے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔

ہالینڈ،دی ہیگ کے قدیم رہائشی سعید ڈار کی سالگرہ

قریبی دوستوں نے اپنی محبتوں کا اظہار کیا۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ۔۔۔محمد جمیل )کبھی کبھی زندگی میں کچھ رشتے الفاظ کے محتاج نہیں ہوتے،ان کی ایک خاموش مسکراہٹ، ایک دلگیر لمحہ، یا صرف ایک نگاہِ احساس ہی کافی ہوتی ہے

ڈین ہاگ- نیدرلینڈ خوبصورت لوگوں کا خوبصورت شہر ہے.دی ہیگ بہت سے چہروں کے ساتھ ایک بین الاقوامی اہمیت کا شہر ہے، بہت سی مختلف ثقافتوں کا گھر ہے. ایک کبھی نہ ختم ہونے والی” کہانی” ہر روز تھوڑی تھوڑی سی یہاں دہرائی جاتی ہے

اس شہر سے میری وابستگی ایسے ہی ہو گئی ہے جیسے کہ میری وابستگی(پاکستان) ملتان سے ہے. ملتان شہر کی خوبصورت سنہری اور دل فریب یادیں اج بھی میرے دل و دماغ میں محبت, احترام اور رواداری کے ساتھ زندہ ہیں

نو اکتوبر میرے لیے ایک عام سا دن ہے تھا اور میں ڈین ہاگ سینٹرل میں ٹھنڈے موسم میں بینچ پر بیٹھا ہوا تھا لیکن وہاں پر ڈین ہاگ کے میرے پیارے دوستوں نےا کر اس دن کو خاص اور خوبصورت بنا دیا. بدلتے موسم میں دوستوں کے ساتھ گذرا ہوا وقت کیسا سرشار کرتا ہے آج اس کا بہت خوبصورت تجربہ ہوا.اورخوشی دوبالا ہو ئی . پرویز کا شکریہ. ہم سب کو بتایا کہ آج سعید ڈارکی سالگرہ کا دن ہے. ہمیں بڑی خوشی ہوئی اور ہم سب لوگوں نے ان کو دلی طور پر مبارک باد پیش کی. سعید ڈار سادہ سے ادمی ہیں سبھی سے محبت سے ملتے ہیں اور سبھی کو محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور محبت سے راستہ بھی دیتے ہیں. سعید ڈار کی ایک خاصیت ہے کہ جب بھی یہ کافی شاپ میں دوستوں کو ملنے اتے ہیں تو دوستوں کے ساتھ 10 منٹ سے زیادہ کبھی نہیں بیٹھے ہیں

 سعید ڈارکے تمام سینکڑوں عزیز واقارب اور دوست ا حباب محبت بھرے پیغامات بھیجیں گے. بلاشبہ سعید ڈارکی سالگرہ کے موقع پر انہیں مالا مال کر دیں گے . اللہ تبارک و تعالی ہم سب دوستوں کو صحت کی بادشاہی اور خوشیاں نصیب فرمائے

اس سنہری موقع پر پرویزکی وساطت سے محترم سعید ڈار ہمارے میزبان بنے. اور میکڈونل میں ہمیں ایک سادہ سا عشاعیہ دیا. پر تکلف چائے کافی برگر اورچپس  سے لطف اندوز ہوئے. ان کی مہمان نوازی ،محبتوں اور خلوص کا شکریہ ادا کرتا ہوں .سعید ڈار کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت جاپانی خاتون فنکارہ نے ہمیں  یوںہی چلتے چلتے سر راہ ہمیں پیانوں پر خوبصورت دھنیں سنائی اورایک شاندار شام کا تصویری خبرنامہ خوش ہونے والوں کے لئے۔۔

 محمود بٹ, چوہدری سعید اور شفیق بٹ نے ماضی کی بھولی بسری یادوں کو تازہ کیا. انہوں نے بتایا کہ 50 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ہمیں پاکستان سے ائے ہوئے اور یہ ہجرت کی زیست کا محبت بھرا زخم ہمارے ساتھ دن با دن سفر کر رہا ہے

محمود بٹ اور عمر حیات خان بابر دونوں مہربان دوست

  ہمیشہ یہ کہتے ہیں. ایک اچھا اور مہربان دوست جو دوستی کو لفظوں سے نہیں بلکہ عمل سے نبھائے، وہی دراصل محبتوں کا سچا پیکر ہے. دوستوں کے مزاج میں نرمی, باتوں میں عزت وقار اور تعلق میں ایک دوسرے کو احترام دیا جائے تو یقینا دل کو سکون اور راحت ملتی ہے. سچ کی مختلف صورتیں ہیں۔ اور انسانیت کی بقا احترام,رواداری، بردا شت, رحم دلی, ضبط, بے لوث خلوص محبت اور سچائی میں ہے۔ دوستوں کی ایک سادہ سی رائے یہ بھی ہے. کہ فلٹر آپکی شکل تو بدل سکتا ہے لیکن آپ کا کردار نہیں بدل سکتا ہے لوگوں کی شکلوں سے متاثر ہونا چھوڑ دیں یہ وہ نہیں جو نظر آتے ہیں.

ہمیں ایک دوسرے کو مختلف ہو کے محبت احترام خلوص,رواداری کے ساتھ دیکھنا ہوگا سوچنا ہوگا اور پھر پڑھنا بھی ہوگا, ہمیں ایسے تمام پیاروں پر فخر محسوس ہونا چاہیے جو کہ ہماری زندگیوں کی تلخیوں کو کم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں

سعید ڈار, محمود بٹ، شفیق بٹ، چودھری سعید، پرویز  آپ سب کی مہمان نوازی کا بہت شکریہ۔ اللہ رب العزت آپ کو سلامت رکھے، دعا ہے کہ آپ یوں ہی سدا مہکتے رہیں. آپ کی زندگی کو خوشیوں، کامیابیوں اور عزتوں سے بھر دے۔ اور آپ کی محبتیں یوں ہی ہمارے دلوں کو روشن کرتی رہیں.

Loading